?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اہم انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا نے ہمارے گھر بہت سے افراد کو متاثر کیا، کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے اب تک ہم سنتے آ رہے تھے لیکن اب ہم نے خود دیکھا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔
بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے آئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، آخری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران متعدد بالی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ ان میں سے کئی کورونا کے باعث انتقال بھی کرگئی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کورونا کی بھارتی قسم کو عالمی سطح پر تشویش کا باعث قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے مودی سرکار سے ہٹ دھرمی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ،انتھونی فائوچی کا کہنا تھا کہ بھارت ملک بھر میں لاک ڈان اورلوگوں کو ویکسین فراہم کرے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون میں پیش رفت
?️ 26 ستمبر 2025پاکستان اور بحرین کے درمیان عسکری تعاون میں پیش رفت منامہ اور
ستمبر
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی سندھ میں سیلاب آج داخل ہونے کا امکان
?️ 6 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی
ستمبر
کیا عمران خان 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے پر راضی ہو گئے؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان
اگست
کیا غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: کیا غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے یا بڑھتے
مارچ
جرمنی کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ChatGPT کو بلاک کرنے کا منصوبہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر Ulrich Kölber نے Handelsblatt اخبار کو بتایا
اپریل
مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے صیہونی دہشتگردوں کو انعامات
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی انتہا پسند گروہوں نے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کرنے والے
اکتوبر
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے
نومبر
کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد تبدیلی
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو
جنوری