سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

🗓️

سچ خبریں: بولی وڈ کے ’سکندر‘ سلمان خان نے بھی دیگر بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

شوبز میگزین ’فلم فیئر‘ کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کی پروموشن کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب بھی دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو انڈیا میں کام کرنے کی اجازت دیتی یا انہیں ویزہ جاری کرتی ہے تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزہ جاری کرے اور کام کی اجازت دے تو وہ ان کے ساتھ کام کریں گے۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سلمان خان نے اسی بات پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر بھارتی حکومت ایسا نہیں کرتی تو وہ کرکٹ کھیلنا شروع کردیں گے۔

اگرچہ سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی، تاہم انہوں نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا کہ وہ کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

سلمان خان حالیہ بیان سے قبل 2016 میں بھی وہ پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔

سلمان خان نے 2016 میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کے انڈیا میں کام پر پابندی نہ لگائے، انہیں ویزہ جاری کرے، پاکستانی اداکار دہشت گرد نہیں۔

سلمان خان کے علاوہ بھی دیگر بھارتی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر بھی پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں اور ماضی میں پاکستانی اداکار وہاں کام کرتے بھی رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے 2016 میں ایک دوسرے کے فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کی تھی جب کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ممالک کی فلموں کی ریلیز پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

مشہور خبریں۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے کا خطرناک مشن

🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی سفارت خانہ کا مشن سفارتکاری سے زیادہ فوجی

جنوبی سوڈان میں انتخابات ایک بار پھر ملتوی

🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے صدر کے دفتر نے ہفتے کے روز

سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے بارے میں قیاس آرائیاں

🗓️ 1 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن

سید حسن نصراللہ کیا تھے اور شہید حسن نصراللہ کیا ہوں گے؟

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ کو اپنے ساتھیوں کی

کیا صیہونی دوبارہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں؟

🗓️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ

 کیا انگلینڈ اور امریکہ کے درمیان معدنی معاہدے پرسمجھوتا ہوگا ؟

🗓️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: Tagus Shaw اخبار کے مطابق، برطانوی حکومت نے اعلان کیا

غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا فیصلہ بین الاقوامی اصولوں کے عین مطابق ہے، دفتر خارجہ

🗓️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین

اقوام متحدہ کا فلسطینی مکانات کے انہدام کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

🗓️ 25 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے مکانات اور عمارتوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے