سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین

سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت اور شدید گرمی میں عوام کی خدمت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ محنت و مشقت کر کے اپنے گھر والوں کے لئے روزی کمانے  اور عوامی کی خدمت کرنے والوں کا بہت شکریہ۔

تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین نے شدید گرمی میں محنت و مشقت کرکے اپنے گھر والوں کے لیے روزی کمانے اور عوام کی خدمت کرنے والوں کے لیے خصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔جس میں انہوں نے تمام خدمت کاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ٹریفک پولیس، بینکوں کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈز، روڈ رائیڈرز اور جتنے بھی لوگ اس شدید گرمی میں کام کررہے ہیں اور ہماری مدد کررہے ہیں،  ان سب کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کے ملک میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ بے حال ہوگئے، کئی شہروں میں پارا 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا جارہا ہے، البتہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ اور ساتھ ہی لوگوں نے بھی چین کی سانس لیتے ہوئے  خوشی کا اظہار کیا ہے

مشہور خبریں۔

تل ابیب کی کارروائی اسرائیلی سکیورٹی نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا: مزاحمت

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: آج شمالی تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5

جنگ سے متعلقہ اخراجات کی وجہ سے اسرائیل کا بجٹ خسارہ میں

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی جنگ بندی کو

ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیاری ہیں: یمن

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے چیئرمین مہدی المشاط اور

بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور

عدالت نے جو بھی طلب کیا وہ ہم فراہم کریں گے:شاہ محمود قریشی

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اخوانی حکومت، شام میں صیہونی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: نور انسٹی ٹیوٹ آف تھنک ٹینکرز میں "صیہونی ریاست اور ترکی

سعودی ولی عہد کا دورہ چین منسوخ کرنے کی وجوہات

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی نیوز ایجنسی سے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے