زندگی بدلنے کے خواہشمند لوگوں کو نعمان اعجاز کا مفید مشورہ

اپنے ہی بنائے معیار سے گرنے کی وجہ کیا ہے؟ نعمان اعجاز

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر زندگی کو بدلنےکے خواہشمند لوگوں کو ایک مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ’کبھی بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے۔

اداکار نعمان اعجاز نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی گہری سوچ میں ہوں۔انہوں نے سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیتے ہوئے خواب کے بارے میں بہترین انداز میں لکھا کہ ’خواب وہ نہیں ہیں جو ہم سوتے ہوئے دیکھتے ہیں ، خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے ۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو ’کبھی ان بڑے لوگوں کی کہی ہوئی باتوں پر غورکریں تو زندگی بدل جائےگی۔‘اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر ہی مختلف سماجی مسائل، زندگی کے بارے میں تلخ حقائق اور انسانی فطرت پر مضحکہ خیز انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جوکہ ان کے مداحوں جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل بھی اداکار نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’دوستو! زندگی آسان نہیں ہوتی بلکہ زندگی کو آسان بنانا پڑتا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’کچھ دُعا کرکے، کچھ صبر کرکے، کچھ نظر انداز کرکے اور کچھ معاف کرکے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی دشمن سے لڑنے کا وقت آ گیا ہے:حماس

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات

ٹک ٹاک کی جانب سے صارفین کے لئے اہم اعلان

?️ 5 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک نےصارفین کے لئے  آج خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر

میں بہت جلد لندن جارہی ہوں:مریم نواز

?️ 4 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:   ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں

آپ کو پتہ ہے پاکستان میں چلنے والی مقامی چیٹ ایپلی کیشنز کون سی ہیں؟

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آپ کو پتہ ہے کہ حال ہی میں

پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی

?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی

صیہونی حملوں نے ایک بار پھر 130,000 فلسطینیوں کو بے گھر کیا

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطین کے شہر ام الفحم میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی دہشتگردوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے