?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رضا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایکشن روینج ڈراما ’دنیا پور‘ میں اپنے کردار کا انداز بھارتی روینج ویب سیریز ’مرزا پور‘ سے کاپی کیا تھا۔
علی رضا نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں رومانوی مناظر فلماتے وقت شرم آتی تھی لیکن اب ایسا نہیں، اب انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی طرح رومانوی مناظر شوٹ کروالیتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سینئر اور جونیئر کی تمیز کیے بغیر پسند نہ آنے پر ڈراموں کے اسکرپٹ مسترد کردیتے ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ انہیں کس نے ڈرامے کی پیش کش کی، وہ یہ نوٹ کرتے ہیں انہیں کیا پیش کش کی گئی ہے۔
علی رضا کے مطابق ’اقتدار‘ ڈرامے میں انمول بلوچ کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا، اب اگر انہیں پھر سے ان کے ساتھ کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جن اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں رہی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ روینج ایکشن ڈراما ’دنیا پور‘ میں ان کا کردار مختصر تھا اور انہیں صرف 6 دن شوٹنگ کروانی تھی لیکن وہ 27 دن تک ڈرامے کے سیٹ پر رہے اور ڈرامے کی ٹیم نے انہیں تمام دنوں کی ادائیگی کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں بالکل بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہیں مختصر اور غیر معمولی کردار دیا گیا ہے، کیوں کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کرتے وقت مزہ آ رہا تھا، ڈرامے کی تمام کاسٹ ان کے دوستوں پر مبنی تھی۔
اسی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ’دنیا پور‘ میں اپنا کردار ادا کرتے وقت انہوں نے بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔
علی رضا کا کہنا تھا کہ ’دنیا پور‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے ’مرزا پور‘ کے تینوں سیزنز دیکھے اور پھر انہوں نے اسی ویب سیریز کے ایک کردار کے انداز کو کاپی کیا۔
ان کے مطابق ’مرزا پور‘ کا ایک کردار ہوتا ہے جو ہر وقت ایکشن سین کرتے وقت اپنی انگوٹھی گھماتا رہتا ہے، انہوں نے بھی ڈرامے میں ایسا ہی کیا، ہر وقت اپنی انگوٹھی ہلاتے رہے۔


مشہور خبریں۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل: جسٹس جمال، جسٹس نعیم اختر نے اختلافی فیصلہ جاری کردیا
?️ 30 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس
مئی
پاکستان نے سعودی-ایران مذاکرات میں سہولت کاری کی، دفتر خارجہ
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے
مارچ
چین کے پاس ممکنہ طور پر چند سالوں میں 1500 جوہری وار ہیڈز ہوں گے:پینٹاگون
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ چین کے
دسمبر
خرطوم آزاد ہوا؛ امارات کی حمایت یافتہ فوج کی شکست
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: خرطوم پہنچنے اور صدارتی محل میں حاضری کے بعد سوڈان
مارچ
اتنی جنگوں کے تمام تجربات کے باوجود میں نے ایسا حملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا؛صیہونی عہدیدار کا اعتراف
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی شہر رمات گان کے میئر نے ایران کے میزائل
جون
عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم سب کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن
اگست
یمن اسرائیل کے لیے ایک حقیقی اور موجودہ خطرہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ یمنی اب بھی اسرائیل
دسمبر
پاکستان تمام قرضوں کی بروقت ادائیگی کرے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے
دسمبر