?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ در فشاں سلیم فٹ رہنے کے لیے ایک طرف بھرپور ڈائٹ کرتی ہیں تو دوسری طرف میٹھی غذائیں بھی شوق سے کھاتی ہیں۔
علی طاہر حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں ایک ایک سیگمنٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کون سی شوبز شخصیات ہیں جو ڈائٹ تو کرتی ہیں لیکن ساتھ میں دوسری غذائیں بھی کھاتے ہیں۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے علی طاہر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر ہمایوں سعید اداکار نہ ہوتے تو کامیاب کاروباری شخص ہوتے ہیں، ویسے وہ ابھی بھی بزنس مین ہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی طاہر نے کہا کہ عائشہ عمر اور دنانیر مبین حقیقی معنوں میں سوشل میڈیا اسٹار شوبز شخصیات ہیں۔
ان کی طرح اداکارہ ارجمند رحیم نے بھی دونوں اداکاراؤں کو حقیقی سوشل میڈیا اسٹارز قرار دیا اور کہا کہ عائشہ عمر وہ پہلی شوبز شخصیت تھیں، جنہوں ںے سوشل میڈیا کا اچھا اور مثبت استعمال کیا۔
اسی سیگمنٹ میں بات کرتے ہوئے علی طاہر نے کہا کہ وہ اداکار جو شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے آتے ہیں، وہ کبھی بھی اچھے نہیں ہو سکتے۔
ان کی بات سے ارجمند رحیم نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اداکار اچھا ہو ہی نہیں سکتا جو شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے آئے۔
وہ کون سی شوبز شخصیت ہیں جو ڈائٹ بھی کرتی ہیں لیکن غذائیں بھی شوق سے کھاتی ہیں کہ سوال پر علی طاہر نے بتایا کہ ہدایت کار امین اقبال ایسی شخصیت جو سب سے زیادہ ڈائٹ کی باتیں کرتے ہیں لیکن ہر طرح کی غذا بھی کھا رہے ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق امین اقبال سیٹ پر صحت مند رہنے اور ڈائٹ کی باتیں کریں گے لیکن جیسے ہی کوئی غذا آئے گی تو وہ اپنی باتوں کو بھول کر خود بھی کھانے لگیں گے اور غذائیں کھاتے وقت بھی ڈائٹ کی بات کر رہے ہوں گے۔
ان کی بات پر ارجمند رحیم نے بتایا کہ ایک طرف تو امین اقبال اپنی ورزش کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہوتے ہیں، دوسری طرف وہ ڈائٹ کی ہدایات کرنے کے باوجود ہر طرح کی غذا بھی کھا رہے ہوتے ہیں۔
اسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ارجمند رحیم نے انکشاف کیا کہ اداکارہ سلمیٰ حسن بھی ڈائٹ غذا کھاتی ہیں جو انتہائی مہنگی ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی وہ عام غذائیں بھی کھا رہی ہوتی ہیں، جن پر انہیں پریشانی ہوتی ہے کہ اداکارہ کی جانب سے ڈائٹ پر اتنا زیادہ خرچ کرنے کا کیا فائدہ؟
ان کی بات پر علی طاہر نے بتایا کہ ایک اور شخصیت جو ڈائٹ کی باتیں کرنے کے باوجود ہر طرح کی غذا بھی کھا رہی ہوتی ہے۔
علی طاہر نے کہا کہ درفشاں سلیم بھی ڈائٹ غذا کھاتی ہیں، ان کے لیے خصوصی غذا آتی ہے لیکن جیسے ہی انہیں کوئی میٹھی غذا نظر آئے گی وہ ڈائٹ کو بھلا کر کھانا شروع ہوجائیں گی۔
انہوں نے درفشاں سلیم کو فوڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈائٹ کی باتیں کرنے کے باجود خود کو ہر طرح کی غذا کھانے سے روک نہیں پاتیں۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل حملے سے حیفا آئل ریفائنری تباہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی ویب سائٹ اسرائیل ڈیفنس کے مطابق، ایرانی میزائل حملے
جولائی
کشمیریوں کااستصواب رائے کا مطالبہ جائز اورخالصتاً جمہوری ہے: حریت کانفرنس
?️ 3 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
فروری
عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، جاوید لطیف
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی
جون
صدر زرداری کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات، مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط
?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے
فروری
ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان
?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات
مئی
نیویارک کے مظاہرین: غزہ میں نسل کشی کا خاتمہ کریں
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: نیویارک میں سینکڑوں فلسطینی حامی مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے
جولائی
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کا احتجاج
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین
جون