خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ

خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ

🗓️

کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے وہ  عام طور پر سوشل میڈیا پر خواتین کی آزادی اور انہیں ان کی جسامت، لباس اور صنف کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے افراد کے خلاف متحرک رہتی ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم ساز، ایڈیٹر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار مائیکل تزینت کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنے والے افراد کے لیے پیغام جاری کیا۔اشنا شاہ نے مائیکل تزینت کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری مختصر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مذکورہ فلم ساز پاکستان آگئے تو یہاں کہ لوگ ان کا سر قلم کر دیں گے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے پاکستانی مرد حضرات کو مشورہ دیا کہ وہ تزینت کی جانب سے ویڈیو میں کہی گئی باتوں کو خیال سے سنیں اور ان پر عمل کریں۔اشنا شاہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ایک خاتون کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے، جس نے اگرچہ مکمل لباس پہن رکھا ہے، تاہم ان کے جسمانی خدوخال نمایاں ہو رہے ہیں۔

اداکارہ نے جس ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں فلم ساز تزینت بھی مذکورہ خاتون کے لباس اور اس کے جسمانی خدوخال پر بات کرتے دکھائی دیے اور انہوں نے مرد حضرات کو بتایا کہ کیا ہوا اگر خاتون کی جسامت نمایاں ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔

اشنا شاہ نے مذکورہ اسکرین شاٹ شیئر کرنے کے بعد ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ’جب خواتین تنگ لباس یا ٹی شرٹ پہنتی ہیں، تب وہ لباس نامناسب قرار دیا جاتا ہےاور جب بھی کوئی فربہ خاتون جینز پہنتی ہے اور ان کے خدوخال نمایاں ہوتے ہیں تو ان کے لباس اور جسامت کو جنسیت سے جوڑ دیا جاتاہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب بھی ان کی کوئی خوبصورت دوست ٹی شرٹ پہنتی ہیں اور ان کی بانہیں نظر آتی ہیں، تب بھی ان کےلباس کو نامناسب قرار دیا جاتا ہے۔اشنا شاہ نے لکھا کہ دراصل ایسی باتیں کرنے والے افراد لباس کو نہیں بلکہ خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ دے رہے ہوتے ہیں اور وہ خود پر قابو نہ رکھ پانے کی وجہ سے خواتین پر تنقید کر رہے ہوتے ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین کی جسامت اور ان کے خدوخال سمیت لباس کو جنسیت سے جوڑنے کا رواج ختم کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج

🗓️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز 

پیوٹن کا ایران کے بارے میں اہم بیان

🗓️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت

تل ابیب پر مزاحمتی حملے

🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر

ایرانی سپریم لیڈر نے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 16 اپریل 2021تہران (سچ خبریں)  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ویانا

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

🗓️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں

سرکاری ملازمین کی جانب سے یومیہ الاؤنس کا غلط استعمال روکنے کے لیے وزارت خزانہ کا اہم اقدام

🗓️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس دہندگان کی قیمتی رقم سے سرکاری ملازمین

اب تک کی معلومات بظاہر یہ ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا،وزیر داخلہ

🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے

شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے عراق کی مکمل حمایت

🗓️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے