حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں: مشی خان

حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں: مشی خان

?️

کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور علی ذیشان کے کپڑوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں، آپ لوگ دلہنوں سے تقریبا 10 سے 15 لاکھ روپے لیتے ہیں لیکن خود ایک ایوارڈز فنکشن میں کس قسم کے کپڑے  پہن کے چلے گئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ فہد حسین آپ کو کیا ہوگیا ہے، جب میری آپ سے کراچی میں ملاقات ہوتی تھی تب آپ بالکل نارمل ہوا کرتے تھے، اب آپ ایک ڈانلڈ ڈک کی چونچ والا ماسک پہن کے ایوارڈز شو میں چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کیا کھاتے ہیں جو اس قسم کے لباس زیب تن کر لیتے ہیں، ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی وہ ہی کھا کر آپ کو دیکھ سکیں، حیرت ہوتی ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں۔

دوسری جانب مشی خان نے تمام اداکاراؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے جو اس طرح کے کپڑے ڈیزائن کر کے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے، آپ لوگوں کو بطور اسٹار منع کر دینا چاہیے کہ ہم اس قسم کے کپڑے نہیں پہنیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا ہمیں عوام کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ غلط ہے کیونکہ لوگ ہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ولگر اور خوبصورت لگنے میں فرق ہے، ضروری نہیں آپ کو کندھے بازو یا ٹانگیں دِکھانے کی ضرورت پڑے۔ کیا آپ کے گھر والے اس قسم کا لباس پہن کر اپنے کسی عزیز کی شادی میں جاتے ہیں۔

خیال رہے کچھ روز قبل لاہور میں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری سمیت ملک کی کئی نامی گرامی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔اسی ضمن میں گزشتہ کئی دنوں سے سلیبریٹیز کے ڈریسنگ سینس پر ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک-روس دوستی اور افغانستان میں قیام امن کے لیئے روس کی کوششیں

?️ 11 اپریل 2021(سچ خبریں) طویل افغان جنگ لاکھوں انسانوں کو نگلنے اور لاکھوں لوگوں

آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے

?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے

یمن پر امریکی حملے جاری، انصاراللہ کا انتباہ: جواب دردناک ہوگا  

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے

اسرائیلیوں کا پرتگال فرار ہونے کا سلسلہ جاری

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز سائٹ نے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ

وزیر خزانہ نے پرانے ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت کی ہدایت کر دی

?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر رضا باقر

رضا ربانی کا ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی پی ٹی آئی کی پالیسی کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے مطالبہ کیا

صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے اور شام

صیہونی جرائم کی تحقیقات کے لیے ہیگ کی عدالت میں سماعت شروع

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے