?️
سچ خبریں: آئرلینڈ کے میوزیکل بینڈ ’نیکیپ‘ کے نوجوان گلوکار پر ایک سال قبل حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں دہشت گردی کی فرد جرم عائد کردی گئی جب کہ گلوکار نے الزامات کو مسترد کردیا۔
خبر رساں ادارے ’ایجنسی پریس فرانس‘ (اے ایف پی) کے مطابق نیکیپ بینڈ کے گلوکار 27 سالہ لیام اوہانا پر لندن کی مقامی عدالت نے 22 مئی کو فرد جرم عائد کی۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گلوکار پر لندن میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران برطانیہ میں کاالعدم قرار دی گئی تنطیم حزب اللہ کا جھنڈا لہرانے کا الزام تھا۔
پولیس کے مطابق گلوکار پر الزام ہے کہ انہوں نے نومبر 2024 میں لندن میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران اس طرح حزب اللہ کا جھنڈا تھامہ، جس سے عندیہ ملتا تھا کہ انہوں نے کاالعدم تنظیم کا جھنڈا لہرایا۔
گلوکار کی جانب سے ایک سال قبل مبینہ طور پر لہرائے گئے جھنڈے کی ویڈیوز اور تصاویر گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔
لیام اوہانا پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد ان کے بینڈ نے مقدمے کے خلاف نظرثانی کی درخواست کرنے اور قانونی جنگ لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
گلوکار نے اپنے بیان میں خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو غلط انداز میں پھیلا کر تاثر دیا گیا کہ انہوں نے حزب اللہ کا جھنڈا لہرا، جب کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
گلوکار کے مطابق وہ ہمیشہ فلسطین کے حق میں بات کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی حزب اللہ یا حماس کی حمایت نہیں کی اور ان پر فرد جرم عائد کرنے کا مقصد ان کی فلسطین کی آواز کو خاموش کروانا ہے۔
خیال رہے کہ لیام اوہانا گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار فلسطین پر اسرائیلی حملوں پر کھل کر بات کرچکے ہیں اور وہ اسرائیل کو آڑے ہاتھوں بھی لے چکے ہیں۔
برطانیہ میں لبنان اور ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ پر پابندی ہے اور اس کے جھنڈے یا نام کا استعمال قانونی جرم ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
نیب ترامیم کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم سے
اگست
حکومت پریشر میں نہیں آئے گی، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دے گی۔ شرجیل میمن
?️ 11 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
اگست
17 جولائی سے پہلے پی ٹی آئی کو لاہور ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا
?️ 16 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر
جولائی
کشمیر کے آبی مسئلے سے ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی خطرے میں
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے امریکی نیوز نیٹ ورک
مئی
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس
جنوری
کوئی طاقت فلسطینی عوام کو غیر مسلح نہیں کر سکتی؛ حماس کا دوٹوک اعلان
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:حماس کے سینئر رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خیانت
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اماراتی عہدیدار
مئی