?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ان کے نشر ہونے والے مقبول ڈرامے ’جان جہاں‘ میں وہ خاتون ہونے کے باوجود ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کی طرح دکھائی دیں گے۔
’جان جہاں‘ کو چند ماہ سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب تک اس کی 20 سے زائد قسطیں نشر کی جا چکی ہیں، اسی ڈرامے سے حمزہ علی عباسی نے چھوٹی اسکرین پر واپسی بھی کی ہے۔
حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور تقریبا ساڑھے تین سال بعد انہوں نے شوبز میں واپسی کی۔
حال ہی میں عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں’جان جہاں’ سے متعلق بات کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش پہلی بار 2018 میں ہوئی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مذکورہ ڈراما 2018 میں کیوں نہیں بن پایا لیکن انہیں پہلی بار 6 سال قبل ڈرامےمیں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے اسکرپٹ پڑھتے ہی کام کی حامی بھرلی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں شوٹنگ کے پہلے دن معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کو کاسٹ کیا گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے، اب دونوں تبدیل ہوچکے ہیں، اب نہ صرف ان کی شادیاں ہوچکی ہیں بلکہ ان کے بچے بھی ہوچکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں عائزہ خان نے بتایا کہ ’جان جہاں‘ کی کہانی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی اور دیکھنے والے حیران ہوں گے، ڈرامے میں ایک طرح سے وہ ہیرو جب کہ حمزہ علی عباسی ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گے۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے دلیل دی کہ وہ اس لیے خود کو ہیرو کہ رہی ہیں، کیوں کہ ڈرامے میں وہ ہر وقت حمزہ علی عباسی کو بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔
’جان جہاں‘ کی ہدایات قاسم علی مرید نے دی ہیں، اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے جب کہ ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف
?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا
جولائی
عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کا صبا فیصل کی تنقید پر دلچسپ جواب
?️ 18 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام
جولائی
کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و
ستمبر
نیب کا ذلفی بخاری کی 8 سو کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ذلفی بخاری کی
ستمبر
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی ذخیرہ کرنے کا کام شروع کر دیا
?️ 6 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
طالبان خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں: او آئی سی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں
مئی
اسرائیل کی غزہ میں مکمل شکست
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے ریزرو جنرل ڈیزائنر جیورا ایلند
فروری
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی؛ یورپ کو امریکی ہتھیار خریدنے پر افسوس
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: مشہور انگریزی اخبار کے مطابق جو طویل عرصے سے امریکی
مارچ