?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ سال قبل جب انہیں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تو انہیں ڈاکوؤں کے قید میں رہتے ہوئے محسوس ہوا کہ انہیں مار دیا جائے گا۔
حسن احمد نے حال ہی میں ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے اغوا کا قصہ بھی سنایا اور بتایا کہ وہ پورے 35 دن تک اغوا کاروں کے پاس قید تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اے ٹی ایم مشین کے اندر گھس کر اغوا کیا گیا۔
حسن احمد کے مطابق دو افراد اے ٹی ایم مشین میں آئے اور انہیں خاموشی سے اپنی ہی گاڑی میں چل کر بیٹھنے کی ہدایات دیں، جہاں باہر ان کے مزید ساتھی موجود تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہدایات پر عمل کیا، انہیں اپنی گاڑی میں پیچھے بٹھایا گیا، بعد ازاں پوش علاقے ڈیفینس میں گاڑی تبدیل کرکے ڈاکوؤں نے انہیں اپنی گاڑی میں بٹھایا۔
اانہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں گاڑی کی سیٹوں کے نیچے لیٹا دیا اور ان کے اوپر کپڑے ڈال کر ان کے اوپر ہی اپنے پاؤں رکھے، ان کی آنکھیں بند کردی گئی تھیں، ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔
اداکار نے کہا کہ پورے 35 دن تک انہیں ایک کمرے میں بند رکھا گیا، جس کی کوئی بھی کھڑکی نہیں تھی، کھانے کے وقت ان کی آنکھیں کھولی جاتیں، واش روم جانے کے وقت ان کے ہاتھ کھولے جاتے لیکن بڑی زنجیر ان کے پیروں میں بندھیں رہتی اور دوسرا شخص باہر ان کے انتظار میں بیٹھا رہتا۔
حسن احمد نے بتایا کہ وہ مذکورہ دنوں کی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے، انہوں نے آج تک کسی کو اپنے اغوا کا قصہ نہیں سنایا، ان کی ذہنی صحت بھی سخت متاثر ہوئی، انہیں ہر طرح کے خیالات آتے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں کئی بار لگا کہ ان کا کھیل ختم کردیا جائے گا لیکن پھر ان کی رہائی کے لیے تاوان کے معاملات طے پائے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ بھی ڈر لگا کہ جس دن انہیں تاوان کے بدلے رہا کیا جائے گا، اسی دن کوئی نہ کوئی غلط کام ہوگا اور ٹھیک ایسے ہی ہوا، اسی دن انہیں اغوا کرنے والوں پر سی پی ایل سی کا چھاپہ پڑا، ایک اغوا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا، مرکزی ملزم بھاگ گیا جب کہ دوسرے اغوا کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
حسن احمد نے کہا کہ 35 دن بعد انہیں ایک شخص نقاب کے بغیر لینے آیا اور انہوں نے انہیں کہا کہ وہ اغوا کار نہیں، صرف ان کی گاڑی استعمال ہوئی تھی، وہ انہیں گھر چھوڑنے کے لیے آئے ہیں اور پھر مذکورہ شخص نے انہیں باہر چھورا۔
اداکار نے بتایا کہ اپنی رہائی کے بعد انہوں نے کبھی اغوا کاروں سے متعلق کوئی معلومات لینے کی کوشش کی، نہ کبھی انہیں کوئی تفصیلات دی گئیں، رہائی کے بعد انہوں نے سب سے آکر معافی مانگی کہ شاید انہوں نے کسی کے ساتھ غلط کیا تھا، جس وجہ سے ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا۔


مشہور خبریں۔
کراچی: اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے
دسمبر
معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
مراکش کے عوام کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: مراکش کے ہزاروں افراد نے شہر آگادیر کی سڑکوں پر
جون
کنڑ ڈیم کی تعمیر کے بارے میں طالبان کا اہم اعلان
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں:افغانستان کے وزیر پانی و توانائی عبداللطیف منصور نے کہا ہے
اکتوبر
کورونا:مثبت کیسز کی شرح تقریباً 13 فیصد ہوگئی
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس
جنوری
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 4 ہزار 349 ٹیلی کام سائٹس متاثر، 4 ہزار 137 بحال
?️ 4 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 4
ستمبر
ترکی کی جارحیت کے خلاف عراقی عوام میں شدید غم و غصہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:عراق میں ترکی کے مسلسل فوجی حملوں کے خلاف عراقی عوام
جنوری
بین الاقوامی مالیاتی معاونت میں کمی، غیر ملکی قرضوں کا ہدف نا مکمل
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی معاونت بڑھانے میں مشکلات کے
اپریل