بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ سمجھتی ہیں، اللہ کا شکر ہے بیٹی ملی، اسما عباس

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ بیٹیاں والدین کو بیٹوں سے زیادہ اچھے سے سمجھتی ہیں اور وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی ملی۔

اسما عباس نے حال ہی میں بیٹی زارا نور عباس کے ہمراہ ’دی مدرہوڈ پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ سے یہ سیکھا کہ کسی بھی معاملے میں فوری ردعمل نہیں دینا چاہیے بلکہ اس وقت خاموش رہنا چاہیے اور بعد میں تسلی سے بات کرنی چاہیے۔

ان کے مطابق ان میں برداشت بہت زیادہ ہے اور یہ عادت انہیں اپنے والدین سے ملی ہے، تاہم ان کی بیٹی زارا ذرا جذباتی ہے اور فوراً ردعمل دے دیتی ہے لیکن جب سے زارا کی بیٹی ہوئی ہے، اس میں بھی صبر اور برداشت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بچے والدین سے سیکھتے ہیں بلکہ والدین بھی بچوں سے سیکھتے ہیں، انہوں نے بیٹی زارا سے یہ سیکھا کہ انسان کو حد سے زیادہ صبر بھی نہیں کرنا چاہیے۔

اسما عباس نے مزید کہا کہ پہلے وہ زارا کا ہاتھ پکڑ کر چلتی تھیں اور اب زارا ان کا ہاتھ پکڑ کر چلتی ہے اور انہیں ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ باہر جائیں گی۔

اسما عباس نے بتایا کہ چند دن قبل وہ اپنے والدین اور بہن کو یاد کرکے افسردہ اور جذباتی ہوگئیں، جس پر زارا نے ان کی بات تسلی سے سنی اور فوراً انہیں ڈانس کلاس لے گئی تاکہ ان کے شوق کے ذریعے انہیں خوش کیا جا سکے، جس کے بعد انہوں نے ڈانس ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک بیٹی ماں کو سمجھ سکتی ہے، بیٹا ویسے نہیں سمجھ سکتا، بیٹا زیادہ سے زیادہ خوش کرنے کے لیے ڈنر پر لے جائے گا، لانگ ڈرائیو پر لے جائے گا یا پھر حوصلہ افزائی کے چند الفاظ کہہ دے گا، یہی وجہ ہے کہ بیٹیاں اپنی ماں کو بہتر انداز سے سمجھتی ہیں اور وہ شکر گزار ہیں کہ اللہ نے انہیں ایک بیٹی عطا کی۔

اسما عباس نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتی ہیں جو بہت اچھے بچے ہیں، لیکن بیٹی انہیں زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتی ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی میزائل نے 2000 کلومیٹر کا فاصلہ 15 منٹ میں طے کیا: عبرانی میڈیا

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: یمنی میزائل آپریشن کے بعد صیہونی فوج کے ریڈیو نے

نواز شریف کے سخت مؤقف کے فوری بعد مریم نواز کی تلخی کم کرنے کی کوشش

?️ 21 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نواز شریف کی جانب سے 2017 میں انہیں اقتدار

اسرائیل مغربی کنارے پر کب تک قابض رہے گا ؟

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی بربریت نے مشرق وسطیٰ میں

ایرانی صدر قطر کے دورے پر

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کی

ٹرمپ منصوبہ، نیتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟

?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟  امریکی صدر

عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ

?️ 5 ستمبر 2024سرگودھا: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک

آئرن ڈوم میں تل ابیب کی بڑھتی ہوئی لت کے بارے میں انتباہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کسی بھی استقامتی میزائل کے ردعمل کے خلاف آئرن

پاکستانی پاسپورٹ کا دنیا کے بدترین پاسپورٹس میں شمار ہونے پر گورنر پنجاب کا رد عمل

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے