🗓️
ممبئی( سچ خبریں)منشیات کیسوں میں اب اداکار بھی نظر آنے لگے ہیں، بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کے کنٹسنٹنٹ اور اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ممبئی ایئرپورٹ سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے اداکار اعجاز خان کے منشیات کیس میں حراست میں لیا تھا۔منشیات کیس کے معاملے میں این سی بی کی جانب سے اعجاز خان کی 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کے بعد آج اُنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اعجاز خان کی رہائش گاہ سے الپرازولم کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔این سی بی آفس جانے سے قبل اعجاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ اُنہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ وہ خود این سی بی ٹیم سے ملنے آئے ہیں تاہم کچھ دیر کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس کے سائبر پولیس اسٹیشن نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹِک ٹاک‘ پر متنازع ویڈیو میں ممبئی پولیس کا مذاق اڑانے پر اعجاز خان کو گرفتار کیا تھا۔متعدد ہندی اور تلگو فلموں میں کام کرنے والے اعجاز خان کو سب سے پہلے عوام کی توجہ اس وقت ملی جب انہوں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے 7ویں سیزن میں بطورِ کنٹسٹنٹ حصہ لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مأرب میں شکست کے بعد صنعا میں سعودی اتحاد کا پاگل پن
🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی جنگ میں اپنے تمام سیاسی اور عسکری کارڈ کھو
دسمبر
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
🗓️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری
فلسطینی مزاحمت کاروں کا نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ تصادم ، دو صیہونی فوجی زخمی
🗓️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس کے مقامی ذرائع نے آج (پیر) کو شہر میں مجاہدین
ستمبر
27 فروری پاکستان کے پرامن قوم ہونے کا ثبوت ہے، آئی ایس پی آر
🗓️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج
فروری
انتخابات کیلئے درکار فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم
اپریل
اس بحرانی صورتحال میں سینٹ کام کے کمانڈر کے خفیہ دورۂ اسرائیل کا مقصد
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل
اپریل
فلسطینیوں کے خلاف جاری 4 صیہونی جنگیں
🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے فلسطین میں سعودی عرب
ستمبر
امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن
مئی