?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اکشے کمارے نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ حالیہ دنوں میں مجھ سے رابطے میں تھے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا خیال رکھیں۔بالی ووڈ اداکار نے مزید کہا کہ’میں جلد ہی ایکشن میں واپس آؤں گا۔
اکشے کمار نے کچھ دیر پہلے ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آئی ہے جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے فوری بعد ہی میں نے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے جہاں مجھے تمام طبی امداد بھی مل رہی ہے۔اکشے کمار کے اس پیغام کے بعد دُنیا بھر میں موجود اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے اداکار کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمنی عوام کو مزید پریشان کرنے والی جنگ بندی ناقابل قبول: یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ جنگ بندی
مئی
رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم
مئی
حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے
مارچ
قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات
مئی
حمزہ شہباز کی رہائی سے سینیٹ انتخابات پر پڑنے والا فرق،شیخ رشید
?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ٰوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان
فروری
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں
جون
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
?️ 21 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار
مئی