?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ عائشہ عمر کا اہم انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔
عائشہ عمر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں کیریئر کے دوران جنسی ہراسانی کے عمل سے گزر چکی ہوں اس لیے میں اندازہ کر سکتی ہوں کہ اس وقت کسی پر کیا گزرتی ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی میرے پاس نہیں تھے اور نہ کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔
عائشہ عمر نے ایک ویب انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔عائشہ عمر کے مطابق دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیے جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جا چکی ہے۔انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا ۔
انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا قابل اعتماد یہودی مشاور کون ہے؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے صدر کے حکم پر مائیک ونس، امریکی حکومت کے
مئی
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف یہودی تنظیم کا انکشاف
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:ایک یہودی گروہ نے غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کو بے
مئی
یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2025یورپی یونین کا اسلام آباد اور کابل سے مکمل جنگ بندی کا
اکتوبر
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ
جون
جوڈیشل کمیشن کی ٹھوس یقین دہانی نہ کرائی گئی تو مذاکرات ختم سمجھے جائیں، سلمان اکرم
?️ 11 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم
جنوری
شام اور عراق کے خلاف نئی امریکی سازش
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کی شام کے ساتھ
ستمبر