انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی

انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسان کی پہچان کے بارے میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ  بولنے سے پہلے انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے۔کسی انسان کی ہمت اور توانائی اس کے بولنے سے پہلے اس کا تعارف کروا دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی ہمت و توانائی آپ کے کچھ بولنے سے پہلے ہی آپ کا تعارف کروا دیتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہاں! میں توانائیوں پر یقین رکھتی ہوں۔

اداکارہ حرا مانی کی اس پوسٹ کو چند ہی لمحوں میں 18 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں اور ان کے مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ چلبلی، نٹ کھٹ اور ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس اور کیپشنز سے متعلق خوب جانی جاتی ہیں، اُن کی پوسٹ سے زیادہ دلچسپ اُن کے کیپشنز ہوتے ہیں جن سے اُن کے مداح خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کراچی میں لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی مدد کرنے کے باعث خاصی مقبول ہیں۔حرا نے لاک ڈاؤن میں گزرنے والے روز و شب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس سے پہلے کی جو زندگی تھی وہ بہت ٹی وی، فلمی اور ڈرامائی دنیا تھی۔’لاک ڈاؤن میں مجھے اپنے بچوں کے لیے ٹائم مل گیا ہے۔ کس طرح صبح ہوتی ہے کب شام ہوتی ہے پتا ہی نہیں چلتا ہے۔

مشہور خبریں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

?️ 7 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

شامی مسلح گروہوں کو امریکی پیغامات

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: ان حکام کے مطابق ان میں سے ایک پیغام میں واشنگٹن

عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے کی خبر نے بزدل نظام کے ہاتھ پاؤں پھلا دیئے، شیخ وقاص اکرم

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کا عمان میں مشن

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر، جو اس ملک

روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا ہوا:ٹرمپ

?️ 2 دسمبر 2025 روس اور یوکرین کے درمیان امن کا ایک اچھا موقع پیدا

لبنان کے ساتھ سرحدی تنازع میں اسرائیل کے نئے رویے کا کیا مطلب ہے؟

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک ممتاز عرب تجزیہ کار نے لبنان کے ساتھ سمندری سرحدی

ہم ہمیشہ اسٹینڈ بائی پر نہیں رہ سکتے:صہیونی فوج

?️ 29 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی روزنامہ اسرائیل الیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں

7 اہم ریاستوں میں ہیریس اور ٹرمپ کے درمیان قریبی دوڑ

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے