?️
ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی نے ہندو انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اسکول میں یونیفارم ہوتا ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے، اسکول تعلیم کے لئے ہیں اور وہاں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہئے،حجاب کرنا ہے تو تعلیمی اداروں سے باہر کریں۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری ہائی اسکول نے گزشتہ ماہ کیمپس میں حجاب پر پابندی جاری کی تھی جس کے بعد ضلع کے دیگر اسکولوں میں بھی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس سے حجاب کے حامیوں اور مخالفین کی طرف سے شدید احتجاج ہوا اور صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ حکام نے اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یہ معاملہ اس وقت عروج پر پہنچا جب ایک باحجاب نوجوان لڑکی مسکان تنہا ہی انتہا پسندوں کے سامنے کھڑی ہوگئی اور اب جاری بحث میں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بیان کا ایک نیا اضافہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے کہا کہ ’اسکول تعلیم کے لیے ہیں اور وہاں مذہبی معاملات کو نہیں لے جانا چاہیے۔
ہیما مالنی نے کہا کہ ’ہر اسکول میں یونیفارم ہوتا ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے، آپ جو چاہیں اسکول کے باہر پہن سکتے ہیں، حجاب کرنا ہے تو تعلیمی اداروں کے باہر کرسکتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کے بیان پر مسلم سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حجاب کوئی فیشن نہیں ہے، یہ دینِ اسلام کا ایک حصہ ہے اور مسلمانوں کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہے لہٰذا تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کرنا مسلمانوں کے ساتھ دشمنی نکالنے کے برابر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔اس واقعے پر دنیا بھر میں مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں، بھارت میں بھی اس پر بحث تیز ہوگئی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کے اہم کارروائی افسر پیجری تقریب میں موجود
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے تین موساد افسر، جنہوں نے حزب اللہ
اپریل
خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ
?️ 16 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی
جنوری
انصاراللہ کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں وسیع گراوٹ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:مغربی میڈیا نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ڈرون حملوں
نومبر
جرمنی بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ رفح شہر میں
فروری
امریکی سپریم کورٹ نے TikTok پرلگایی پابندی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ نے آج ملک میں TikTok ایپ پر
جنوری
اسرائیلی سفیر نے نیوز فوٹوگرافروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں تل ابیب کے 17 ویں مستقل نمائندے ڈینی
نومبر
گورنر پنجاب کا آئندہ انتخابات کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 13 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اگست
اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی
جون