اداکاروں پر صرف کام کی حد تک تنقید ہونی چاہیے، مومنہ اقبال

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مومنہ اقبال نے ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں کہا ہے کہ اداکاروں پر تنقید صرف ان کے کام تک محدود رہنی چاہیے۔

مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے چھوٹی چھوٹی باتوں پر جذباتی ہو جایا کرتی تھیں، لیکن اب انہوں نے خود کو مضبوط بنا لیا ہے اور اب وہ باتوں کو خود پر اثرانداز نہیں ہونے دیتیں۔

مومنہ اقبال نے بتایا کہ ان کے اندر یہ تبدیلی والد کے انتقال کے بعد آئی اور انہیں لگتا ہے کہ اب کوئی ان کے والد کو جا کر ان کی شکایت نہیں کر سکتا کیونکہ جب انسان زندگی میں کوئی قیمتی چیز کھو دیتا ہے تو وہ لاپروا ہو جاتا ہے۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ پروڈیوسرز اور ہدایتکار اکثر شکایت کرتے ہیں کہ اداکار وقت پر سیٹ پر نہیں پہنچتے، تو کیا یہ شکایت درست ہے؟

اس پر مومنہ نے جواب دیا کہ یہ شکایت درست تو ہے لیکن یکطرفہ ہے، کیونکہ صبح 10 بجے اکثر لوگ خود بھی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے، تو ایک اداکار اکیلا آکر کیا کرے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈیوسرز کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ہم رات گئے تک کام کرتے ہیں اور جب ہم اپنا کام مکمل طور پر دے رہے ہیں تو شکایت کا جواز باقی نہیں رہتا۔

اداکارہ کے مطابق اصولاً ڈراموں کے سیٹ پر 8 گھنٹے کی شفٹ ہونی چاہیے، تاہم انہیں دیر تک کام کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر کوئی اداکار وقت پر پہنچ بھی جائے، تو سیٹ پر موجود مسائل کی وجہ سے اسے ویسے بھی انتظار کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں ڈراموں پر کیے جانے والے تبصروں کے بارے میں مومنہ اقبال نے کہا کہ جب تک تنقید کام سے متعلق ہو، انہیں فرق نہیں پڑتا، لیکن تبصرہ کرتے وقت یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس لیے ایک دوسرے کا احترام کرنا ضروری ہے۔

’کیا ڈراما ہے‘ ایک پروگرام ہے جو 24 نیوز پر نشر کیا جاتا ہے جس میں انڈسٹری کی کئی سینئر اداکارائیں حالیہ ڈراموں پر تبصرہ کرتی ہیں۔

گزشتہ دنوں نادیہ خان کو اسی پروگرام میں ڈراموں پر کی گئی تنقید کے باعث ساتھی فنکاروں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے ناقدین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف طاقت کے مکمل استعمال کا فیصلہ

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ

وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

?️ 5 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب

گوگل ملازمین کی برطرفی کی وجہ؛خود ملازمین کی زبانی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: گوگل کے ملازمین کے ایک گروپ نے جنہیں نمبس پروجیکٹ

ایرانی تیل کے بغیر تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جائے گی:امریکی ماہر

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انرجی اسپیکٹس کے بانی نے ایران کو ایک ممکنہ محرک کے

غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا

واشنگٹن فلسطین میں امن کی راہ میں واحد رکاوٹ

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے ایک تجزیے میں اس طرف

عراق سیاسی بحران کا شکار ہے: العربی الجدید

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    25 جولائی کی شام کو عراقی شیعہ جماعتوں کی

غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ نے بین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے