?️
لاہور: (سچ خبریں) مقبول اداکار جان افضل المعروف ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اخبار میں اہلیہ صاحبہ کی تصاویر دیکھ کر ہی ان پر فدا ہوگئے تھے جب کہ شادی کے لیے وہ 6 سال تک ساس کو مناتے رہے۔
ریمبو اور صاحبہ نے حال ہی ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی، جہاں اداکار نے بتایا کہ ان کےاور اہلیہ کے خاندان میں بڑا فرق تھا، جس وجہ سے شروع میں کچھ مشکلات بھی پیش آئیں۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ ان کے والدین صاحبہ سے شادی کرنے پر ڈرے ہوئے تھے، انہیں یہ فکر تھی کہ ان کا اور صاحبہ والوں کا خاندان مختلف اور الگ ہے، کیسے ہوگا۔
اداکار کے مطابق لیکن شادی کے بعد صاحبہ نے ہوشیاری سے کام لیا، وہ ان کے والدین سے ملتے وقت ان جیسی ہوجاتی تھیں۔
ریمبو نے بتایا کہ ان کے والدین بڑے سادہ لوگ تھے، اس لیے وہ صاحبہ سے ڈرے ہوئے تھے لیکن ان کی اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھاکر ان کے والدین بھی دل جیت لیے۔
پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اچھا بنانے میں ان کی اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔
پروگرام کے دوران صاحبہ نے بتایا کہ ان کی ابتدائی فلمیں فلاپ ہوئیں تو وہ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے کسی اچھے ہیرو کی تلاش میں تھیں، اس لیے انہوں نے ایک فلم ریمبو کے ساتھ کی جو کہ خوش قسمتی سے کامیاب گئی اور انہوں نے سات دیگر فلمیں بھی سائن کرلیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ساتھ فلم کرنے کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنے لگے، اس دوران انہیں ریمبو کی عادتیں بھا گئیں، وہ خواتین سے عزت سے پیش آتے تھے اور انہیں ان سے پیار ہوگیا۔
پروگرام کے دوران ریمبو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلے صاحبہ کو نہیں دیکھا تھا، انہوں نے اخبار میں ان کے شائع ہونے والے انٹرویو میں ان کی تصویر دیکھی تو وہ ان پر فدا ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کو 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔
انہوں نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔


مشہور خبریں۔
منی لانڈرنگ مقدمات کے اندراج کیلئے قواعد جاری
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ کسٹمز نے 5 کروڑ روپے سے زائد منی
مارچ
واٹس ایپ ہسٹری ایک سے دوسرے فون نمبر میں منتقل کرنے پر کام جاری
?️ 24 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپلیکیشن ہے
مئی
بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا نشانہ بنایا
?️ 22 نومبر 2025 بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا
نومبر
پاکستان کی مقبوضہ کشمیر 4 کشمیریوں کے قتل کی شدید مذمت
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے
نومبر
حماس کو غزہ پر کنٹرول کا کبھی لالچ نہیں رہا
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں 470 دن تک جاری رہنے والی
فروری
غزہ کی جنگ جسمانی اور نفسیاتی طور پر 62 ہزار صہیونی ہلاک
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کی شدید فوجی سنسر شپ اور قابض حکومت کے
جون
صیہونی حکومت کی فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹیں
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے دفتر نے اس
فروری
مسلح فوج پر عوام کا اعتماد کیوں کم ہو رہا ہے؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:پیر کو جاری ہونے والے ایک نئے سروے کے مطابق، امریکی
اگست