?️
سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں تھی کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ بجٹ کے دوران بھی ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ نہیں کر سکے۔ ہم نے انہیں کہا تھا کہ اس طرح نہ کریں، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے۔ اب پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی چیز کو روکا نہیں جا سکتا، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، اور موجودہ حالات پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے کہ مسائل کیا ہیں اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔
دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاست اور سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی، بلکہ ریاست مخالف جماعت کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا ہے۔ جب انصاف نہ ملے تو ایسی جماعت پر پابندی نہ لگائی جائے تو کیا کریں؟
انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعد نگران حکومت نے بھی اس آپشن کو روکا۔ ہمیں پتہ ہے کہ تنقید ہوگی، مگر فرض نبھانا تنقید سے زیادہ ضروری تھا۔ ایسے ماحول میں وفاقی حکومت نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ واپس لے لے گی؟
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور ریاست کا کیس لے کر جا رہے ہیں۔ 9 مئی پر کوئی سزا ہوئی؟ فارن فنڈنگ میں آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی؟ بانی پی ٹی آئی نے آج تک 9 مئی واقعات کی مذمت بھی نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
اداکارہ انکتا لوکھنڈے رشتۂ ازدواج میں بندھ گئیں
?️ 15 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق محبوبا اور بولی
دسمبر
سابق سعودی عہدہ دار کا اس ملک کے بڑے اداروں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے سابق مشیر نے کہا کہ وزارت داخلہ
جولائی
شامی فوج نے داعش کو پہلے سے زیادہ کمزور کردیا ہے: روسی عہدہ دار
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:2021 کے آخری دنوں میں روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان
دسمبر
اگر ٹرمپ انتخابات میں کھڑے ہوئے ہیں تو میں ان کا مقابلہ کرؤں گا:بائیڈن
?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر میری صحت نے اجازت
دسمبر
ھآرتض: اسرائیل کا تعلیمی بائیکاٹ آپ کی سوچ سے بھی بدتر ہے
?️ 3 جنوری 2026سچ خبرین: صہیونی اخبار ھآرتض نے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی
غزہ جنگ، صحافیوں کے لیے تاریخ کی سب سے مہلک جنگ
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: جنگی اخراجات کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ
اپریل
کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو
اگست
کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
ستمبر