?️
سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی‘ پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دوران 426.4 ارب روپے کی وصولی ہوئی تھی۔
عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ ہم نے اپنے صوبائی سرپلس کو مکمل کر لیا ہے، جبکہ سندھ کا صوبائی سرپلس صفر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین سی پیک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کے رہنماؤں اور چینی عہدیداروں نے قومی معاشی ترقی اور سی پیک کے لئے سیکیورٹی اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ چینی عہدیداروں کے پاکستان آکر یہ پیغام دینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پیک کے لئے سیکیورٹی بہت اہم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم نے اپنی صورتحال درست نہ کی تو سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ جائے گی۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور فارمیشن کمانڈرز سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کور کمانڈر اور فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے تاکہ اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔
مزید پڑھیں: کیا بھارت کو سی پیک پر اعتراض کرنے کا حق ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی خودمختاری کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں: قومی یکجہتی، قابل اعتماد دفاع، اور مضبوط معیشت۔ انہوں نے انٹیلی جنس ایجنسیز، خاص طور پر آئی ایس آئی کے بجٹ کے خرچ پر سوال اٹھایا کہ یہ بجٹ کہاں استعمال ہو رہا ہے، کیا یہ ویگو گاڑیوں پر خرچ ہو رہا ہے جو ہمارے پیچھے لگی ہیں یا دہشت گردوں کے پیچھے؟


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو کیا کرنا چاہیے؛اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک کے رہنما یائر
دسمبر
دنیا بھر کے قیدیوں کا ایک چوتھائی حصہ امریکی جیلوں میں ہے
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں بڑی تعداد میں قیدی ہونے کی وجہ سے
فروری
نیتن یاہو کے پاس اب کوئی چارہ نہیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:7 اگست کو ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اگست
ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
جولائی
غزہ کی صورتحال اور سید حسن نصراللہ کی تقریر
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کل
نومبر
ایک اور ترک افسر شمالی عراق میں ہلاک
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فرسٹ لیفٹیننٹ
اپریل
امریکی کھوکھلی جمہوریت
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:اس سال 8 اور 9 دسمبر کو ایک ورچوئل میٹنگ کے
دسمبر
اسرائیل نے فرانس کے لبنان سے انخلاء کے منصوبے کو مسترد کیا
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے
فروری