?️
سچ خبریں: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں پہلی بار، اقوام متحدہ میں پاکستان کے دو مستقل مندوب تعینات کیے گئے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، حکومت پاکستان نے مستقل مندوب منیر اکرم کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی ہے اور ان کی کارکردگی کی بدولت فی الحال انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیر اکرم کی تعیناتی کے دوران پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کروانے میں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، غزہ کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کا خواہاں
فرانس میں سفارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے سفیر عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ منیر اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے موجودہ مستقل مندوب کے طور پر جبکہ عاصم افتخار ایڈیشنل مستقل مندوب کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مذمتی قرارداد منظور
یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں دو مستقل مندوب تعینات ہیں۔ منیر اکرم آئندہ ایک برس تک اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ 22 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں بھی منیر اکرم کا کلیدی کردار ہوگا۔ ان کی واپسی کے بعد، عاصم افتخار بطور مستقل مندوب اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی پولیس سربراہ کے مستعفی ہونے کا امکان
?️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے عہدے پر بنیاد
دسمبر
مسلم لیگ (ن) صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، مریم نواز
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب
مارچ
عراق کا استحکام امریکہ کی ترجیح نہیں ہے: حلبوسی
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے جمعرات کی شام
ستمبر
آئرن ڈوم یا جالی دار چھت؟
?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت کی سرزمین میں
جولائی
ٹک ٹاک میں تصاویر کو اے آئی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کا فیچر پیش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اسٹوریز میں
مئی
مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار
اپریل
خطے میں کوئی بھی امریکی اڈہ محفوظ نہیں رہے گا: انصار اللہ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:انصار اللہ نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
جون
امریکہ کا مشرق وسطیٰ سے فوجی انخلا پر غور؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں
جون