پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کے دعوؤں کی تردید کر دی

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہ تو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑے گی اور نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔

ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ ہم فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی انہیں چین سے جینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کیا بات ہوئی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کی تھی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے اتحاد میں موجود رکاوٹیں

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی۔

مشہور خبریں۔

امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد

انتظار ختم، میگا بجٹ ’لو گُرُو‘ اور ’ دیمک’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز

?️ 6 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) میگا بجٹ رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ اور ہارر

وائٹیکر نے ایران کے ساتھ طویل المدتی سفارتی حل کی امید ظاہر کی

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وائٹیکر نے

ترکی آبادی میں بڑھاپے کی وارننگ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  تازہ ترین ترکی کے اعداد و شمار کے تجزیے نے

تل ابیب غزہ کی نصف حصے پر قبضہ اور آبادی کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی ذرائع نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے بات چیت میں

کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار

نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی سربراہ

?️ 22 ستمبر 2025نیتن یاہو کو نہیں معلوم جنگ ختم کیسے کی جائے:سابق اسرائیلی فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے