شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

سچ خبریں: اسرائیل کے حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کے بعد پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس گروپ کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے بدھ کے روز اپنی ایکس پوسٹ میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "براہ کرم اپلوڈ کیے گئے مواد پر توجہ نہ دیں۔”

سابق کرکٹر نے کہا، "تصور کریں کہ آپ مانچسٹر (انگلینڈ) کی کسی گلی میں چل رہے ہیں اور کچھ نام نہاد فینز آپ کے پاس سیلفی لینے کے لیے آ جاتے ہیں اور آپ ان کی بات مان لیتے ہیں۔ چند لمحوں بعد وہ اس سیلفی کو صیہونیت کی حمایت کی شکل دے کر اپلوڈ کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش

شاہد آفریدی کا کہنا تھا، "فلسطین میں معصوم جانوں کی تکلیف دیکھ کر دل کو سخت صدمہ پہنچتا ہے۔ لہذا مانچسٹر میں کسی تنظیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو میری کسی بھی قسم کی حمایت نہ سمجھا جائے۔”

سابق کپتان نے مزید کہا، "میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں کھنچواتا رہتا ہوں، اور یہ صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔ میں اس جنگ کے خاتمے اور آزادی کی دعا کرتا ہوں۔”

واضح رہے کہ بدھ کو شاہد آفریدی کی نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل (این ڈبلیو ایف او آئی) نامی گروپ کے دو عہدیداروں کے ساتھ فوٹو وائرل ہوئی تھی۔ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑے لوگوں کو ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے جن پر اسرائیل کی حمایت کے نعرے درج تھے۔

این ڈبلیو ایف او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک متنازع پوسٹ میں لکھا تھا کہ "گزشتہ اتوار پاکستانی بین الاقوامی کرکٹر شاہد آفریدی این ڈبلیو ایف او آئی کے تحت مانچسٹر میں منعقد احتجاج میں آئے اور یرغمالیوں کی رہائی کے ہمارے مطالبے کے لیے اپنی حمایت کی۔”

شاہد آفریدی نے اس پوسٹ پر تنقید کرتے ہوئے اسے کسی پرستار کے ساتھ ایک فوٹو قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں آپ کی کسی ٹویٹ کی توثیق نہیں کرتا۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے میں پوری دنیا میں امن کے لیے دعاگو ہوں۔ برائے مہربانی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دیجیے کیونکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

دوسری جانب این ڈبلیو ایف او آئی نے دعویٰ کیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی اور ان کی تصاویر اپنے فون سے لی تھیں اور "وہ جانتے تھے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔”

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صارفین نے مختلف انداز میں اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وضاحت کا انتظار رہے گا۔

ایکس صارف ماہم گیلانی نے شاہد آفریدی کے گھر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "شاہد آفریدی نے اپنے گھر میں فلسطین کا جھنڈا لگا رکھا ہے جو کہ فلسطین سے یکجہتی کا بہترین انداز ہے۔”

سعد قیصر نامی ایک صارف نے لکھا کہ "جب پاکستان میں فلسطین اور کشمیر کی بات کرنے والا کوئی نہیں تھا تو شاہد آفریدی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ان کے جھنڈے اپنے گھر پر لگائے تھے۔”

صحافی احمد قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ٹرول فیکٹری سے خوفزدہ نہ ہوں، یہ ایونٹ بس غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے تھا۔

مشہور خبریں۔

مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو جھٹکے

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی زلزلہ پیما مرکز نے افغانستان کے جنوب مشرق اور

پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے

تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ

جرمنی نے صیہونی ریاست کو ہتھیاروں کی فروخت کیوں روکی؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے قوانین کی

مغربی افغانستان میں سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصان

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:   طالبان ذرائع نے اس ملک کے مغربی صوبے نورستان میں

خیبرپختونخوا: بنوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشتگرد ہلاک

?️ 25 نومبر 2025بنوں: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد

مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان

میرواعظ عمر فاروق کا مساجد کو سماجی اصلاح کے مراکز بنانے پر زور

?️ 13 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے