?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے افراد دوبارہ پارٹی میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تین اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی
قرارداد میں سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی عمر ایوب خان کی کٹھن حالات کے دوران پارٹی کے لیے پیش کی گئی خدمات کی معترف ہے۔ ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکرٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں پارٹی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کور کمیٹی تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کور کمیٹی ان افراد کی شدید مذمت کرتی ہے جو حساس اور اہم ترین وقت پر پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والوں کے پاس باہر بیٹھ کر پارٹی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اخلاقی جواز یا اختیار نہیں۔
پارٹی ایسے افراد سے کوئی سروکار نہیں رکھتی اور ان کے بیانات پارٹی معاملات پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ مشکل حالات میں راہیں جدا کرنے والے افراد پارٹی کے لیے دوبارہ کبھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افراد کو اپنے کیے پر افسوس ہے، ان کے متعلق فیصلہ تاحیات اور بانی چیئرمین عمران خان کی صوابدید پر ہوگا۔
پارٹی اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ہر صورت میں پارٹی صفوں میں سخت نظم و ضبط کا نفاذ کیا جائے گا اور مستقبل میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے تمام معاملات سے فوری طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بنیادی رکنیت کی معطلی سمیت دیگر تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا ہوگا اور جن افراد کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس دیے جا چکے ہیں، ان کے معاملات سات روز میں نمٹائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
?️ 26 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
فروری
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں 17 منزلہ آئی ٹی ٹاور بنے گا
?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
نومبر
بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو
اگست
ٹرمپ کا امن منصوبہ اسرائیلی قبضے کو طول دینے کی سفارتی چال: چینی میڈیا
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:چینی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ٹرمپ کا
اکتوبر
ونزوئیلا میں جلد بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025ونزوئیلا میں جلد بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے امریکی ریاست فلوریڈا
اکتوبر
مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے چین کا مشورہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ شب مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی
دسمبر
قابضین کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں: حماس اور اسلامی جہاد
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے
اپریل
مظاہروں اور بدامنی کے درمیان امریکی فوجی پریڈ کا انعقاد
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن کی سڑکوں پر امریکی فوج کی 250 ویں سالگرہ کے
جون