?️
سچ خبریں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
عمر ایوب نے اپنے استعفیٰ کا خط ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔
عمر ایوب کے مطابق، انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا اور وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام اور ملک کے مستقبل کے ساتھ معاشی دہشت گردی؛ عمر ایوب کی زبانی
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنے خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور کیا۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے اور اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سیکریٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں گے۔ تاہم، وہ تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سیکریٹری جنرل کا عہدہ ایسی شخصیت کو سونپا جائے جو پارٹی کی تنظیم نو کرے اور پارٹی کو جلد ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آرہے ہیں اور حال ہی میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار سمیت 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ
اس سے قبل شیر افضل مروت بھی پارٹی قیادت کی ’نااہلی‘ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ روانہ
?️ 14 ستمبر 2025غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے تونس سے بین الاقوامی بحری بیڑہ
ستمبر
عمان میں بھارتی طیارے میں آگ لگنے سے زخمی مسافر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: عمانی میڈیا نے آج شام بدھ کو اطلاع دی کہ
ستمبر
انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے
جون
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی
اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد
مئی
اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: اقتصادی اخبار دمارکر نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس ہزاروں فلسطینی حامیوں اور نیتن یاہو کے مخالفین
جولائی
شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل
اکتوبر