بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

?️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، اور ان سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیسز: عمران خان کی درخواست ضمانت، پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں اور انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت عمران خان کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرے۔

عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر عمران خان کو 9 مئی کے بارہ مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

20 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی تھیں۔

25 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ، جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، پر حملہ کیا اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے فوجی عدالت میں بھیجا جا سکتا ہے؟

ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کے پارٹی کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے شیخ رشید کو کراچی کیوں بھیجا

?️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا:گورنر پنجاب

?️ 16 اکتوبر 2021اٹلی (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ

پیپلزپارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفی دینے کی مہلت ختم

?️ 28 اکتوبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف متوقع

عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر

?️ 22 مئی 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

اسرائیل نے جو بائیڈن سے محمد بن سلمان پر دباؤ کم کرنے کی اپیل کردی، اسرائیلی تحقیقاتی ادارے کا اہم انکشاف

?️ 23 اگست 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک تحقیقاتی ادارے نے اہم انکشاف

حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی

چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:     کل پیر کو  سی ان ان کو انٹرویو دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے