?️
سچ خبریں: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر آزادی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے یہ دن منایا جاتا ہے۔
انہوں نے قائداعظم کے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ اقلیتوں کو آئینِ پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی، اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، صدر آصف زرداری کا ایسٹر کے موقع پر پیغام
صدر پاکستان نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔
ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے، اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بھی اقلیتوں کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
اقلیتی طلبہ کے لیے وظائف کی فراہمی، عبادت گاہوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے فنڈنگ کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی، اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ہر پاکستانی کو اپنی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، اور ہم اس حق کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی سروسز چیفس کی جانب سے پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
آج کا دن تنوع، شمولیت، اور بقائے باہمی کے جذبے کی علامت ہے، جو ہماری عظیم قوم کا خاصہ ہے۔
مزید پڑھیں: بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد
اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا اہم ترین اور ناگزیر حصہ ہیں۔
پاک فوج کے پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں، جو آئین اور اسلام کے مطابق ہیں۔


مشہور خبریں۔
کوربن کی نئی بننے والی پارٹی برطانوی وزیر اعظم کے اقتدار کے ڈھانچے کے لیے خطرہ
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جرمی کوربین، لیبر پارٹی کے سابق رہنما، نے حال ہی
جولائی
لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آج آخری دن
?️ 29 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں سیکنڈ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے
نومبر
شامیوں کا امریکی قابضین کے فوجی ستون کے ساتھ مقابلہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شمال میں
فروری
روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی
اگست
نیتن یاہو کے خوابیوں کی ٹرین اسرائیل کے بجائے سعودی عرب سے تہران کے لیے روانہ: عبرانی میڈیا
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:معاریو عبرانی اخبار نے آج پیر کے روز اپنے شمارے میں
مئی
یمنی فوج کی سعودی عرب کے اندر اہم کاروائی
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی
اپریل
عالمی بینک کی خیبرپختونخوا میں صحت کی سہولیات کیلئے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
جولائی
آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ
ستمبر