صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

?️

سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو اس شرط پر رہا کر دیا کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔

انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ضمانت دیتے ہیں کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟ وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے ہماری ملاقات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صنم جاوید کو ملک بھر میں کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر واپس لی جائے گی۔

میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان دیا کہ اب گرفتاری نہیں ہوگی اور صنم جاوید پر اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات دو دن میں واپس لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ صنم جاوید انتہائی سخت اور نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ میں نے صنم جاوید کی طرف سے عدالت سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ احتیاط کی جائے گی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہی رہنے اور ایک بھی لفظ نہ بولنے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

برل کی اسرائیل پر تنقید

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیٹر جوزپ بوریل نے

جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر

?️ 24 دسمبر 2025جاپان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور،770 ارب ڈالر جاپانی

صیہونی حکومت ایک "سیاسی سونامی” کے گھیرے میں 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان ویب سائٹ "واللا” کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، چیٹ بیک اپ کی حفاظت کا نیا طریقہ پیش

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: اسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیک

انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف، سابق کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

?️ 13 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پولیس کو سابق کمشنر

پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال

?️ 25 ستمبر 2025گوانگژو: (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان

ریاض اجلاس میں صیہونی سرمایہ کاروں کی موجودگی

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ منگل کو مستقبل کی

ٹرمپ 300 سے زائد خفیہ دستاویزات اپنے گھر لے گئے تھے:نیویارک ٹائمز

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے