?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو اس شرط پر رہا کر دیا کہ وہ آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی رہائی کے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صنم جاوید اب آزاد ہیں اور اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ ضمانت دیتے ہیں کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب گفتگو نہیں کریں گی؟ وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ جی، صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کی درخواست نمٹا دی۔
پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے ہماری ملاقات ہوئی اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صنم جاوید کو ملک بھر میں کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں درج ایف آئی آر واپس لی جائے گی۔
میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی بیان دیا کہ اب گرفتاری نہیں ہوگی اور صنم جاوید پر اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات دو دن میں واپس لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم
انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ صنم جاوید انتہائی سخت اور نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔ میں نے صنم جاوید کی طرف سے عدالت سے معذرت کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ احتیاط کی جائے گی۔
یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے اسلام آباد میں ہی رہنے اور ایک بھی لفظ نہ بولنے کی ہدایت کی تھی۔


مشہور خبریں۔
مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
?️ 17 نومبر 2025سلہٹ (سچ خبریں) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا
نومبر
اپنے بچے کو سائبر اسپیس سےدور کرو: اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو پر طنز
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرزوگ نے سائبر اسپیس میں نیتن
فروری
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
مشتبہ شخص کو 3 ماہ کیلئے ’حراست‘ میں لیا جاسکے گا، بل قومی اسمبلی میں پیش
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم
نومبر
صدر مملکت آصف زرد اری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
?️ 24 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری تین روزہ دورے پر اسلام
مئی
گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر
?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا
جنوری
نیتن یاہو اور برطانوی شخصیت کے درمیان تل ابیب میں خفیہ ملاقات
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
دسمبر
سندھ کی طرح اسلام آباد میں آرٹیکل 147 نافذ ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60
اکتوبر