?️
سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اسرائیل نے یہ پیغام دیا ہے کہ اسے کوئی روک نہیں سکتا، اسرائیل جنگ کو روکنے کی بجائے اسے پھیلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام کا شدید احتجاج، امریکا کی جانب سے ہر طرح کی امداد بند کرنے کا مطالبہ
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ تہران میں اس سنگین حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات اور جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ہے، یہ نہ صرف حماس بلکہ ایران کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اسرائیلی اقدام کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
مزید پڑھیں: حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، دہشت گردی بند نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی
حماس نے بتایا ہے کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے ہیں۔ حماس کے سیاسی سربراہ پر حملے کے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
سعودی عرب کا یمنی میزائل روکنے کا دعوی
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کا فضائی
جون
ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے
مارچ
شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی
فروری
افغان صدر کی طالبان کو نصیحت
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے
جولائی
توافق شرم الشیخ پر سوالات برقرار کیا غزہ میں جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی؟
?️ 15 اکتوبر 2025توافق شرم الشیخ پر سوالات برقرار کیا غزہ میں جنگ ہمیشہ کے
اکتوبر
السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اور شہید اسماعیل ھنیہ
ستمبر
چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
مئی