?️
سچ خبریں: گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب، ثمینہ خالد گھرکی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، تقریب کے اختتام پر صدر زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پارٹی کی قیادت کو باپ کی طرح سنبھالا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکرات
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، آصف زرداری نے اس کا حل پیش کیا تھا مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
گورنر پنجاب نے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مسائل کا حل قرار دیا۔
مسلم لیگ (ن) سے اتحاد کے حوالے سے سلیم حیدر نے کہا کہ یہ اتحاد شوق یا محبت کا نہیں بلکہ مجبوری کا ہے۔
اگر (ن) لیگ کے ساتھ اتحاد نہ کرتے تو ملک شاید اس حالت میں بھی نہ ہوتا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کم تعداد ہونے کے باوجود ہم آصف زرداری کی دانش کی وجہ سے گورنر ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست کا پینڈولم ہمیشہ حرکت میں رہتا ہے اور لیڈر اپنی پارٹی کے لیے جگہ بناتا ہے۔
پیپلز پارٹی حکومت کو سہارا نہ دے تو ہلچل مچ جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی نے نوجوان نسل میں نفرت بھر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
شہداء ہمارا فخر ہیں
?️ 25 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر
مارچ
کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اپنی تقریر
فروری
فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری
اگست
مائیکرو سافٹ کے چار ملازم نوکری سے باہر؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی
اگست
Exactly What to Eat For a Week to Lose Weight, The Healthy Way
?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
چینی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ
فروری
ایران ہم سے اتنا نہیں ڈرتا جیسا اسے ڈرنا چاہیے: سابق امریکی اہلکار
?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:تین امریکی صدور کے سینئر مشیر رہ چکے ڈینس راس نے
مئی
ہانگ کانگ ایئر کارگو نے ویوو پر پابندی لگادی
?️ 13 اپریل 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں)ٹیک جائنٹ ویوو کے موبائل فونز کارگو میں آتشزدگی
اپریل