?️
سچ خبریں: مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایف پی سی سی آئی فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ثاقب مگوں نے ان کا استقبال کیا۔
مولانا مفتی تقی عثمانی نے ایف پی سی سی آئی فیڈریشن ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی تحریک جو ہمیں مغرب سے نکالے، سیاسی سطح پر کامیاب نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کیا کر سکتی ہے؟مفتی محمد تقی عثمانی کی زبانی
انہوں نے کہا کہ سیاسی سطح پر ہم پر غلام مسلط ہیں اور سیاسی نظام کے ذریعے اسلامی نظام کا لانا بہت مشکل نظر آتا ہے۔
مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ دنیا میں انقلاب عوام کے ذریعے آتے ہیں۔ اگر عوام فیصلہ کر لیں کہ انہیں آزاد ہونا ہے تو سیاست بھی مجبور ہو کر آزاد ہو جائے گی۔ ہم آج تک بہتر سیاسی نظام کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کے نعرے لگتے ہیں اور پھر دوبارہ الیکشن کا مطالبہ ہوتا ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات کو ملک کی آزادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سود کے معاملے میں سرد مہری ہے اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔ تاجربرادری کسی بھی ملک کی شہ رگ ہوتی ہے اور وہ سیاست کو درست راستے پر لانے پر مجبور کر سکتی ہے۔
معروف مذہبی اسکالر نے کہا کہ ہم نے زندگی کے ہر شعبے میں مغرب کو آئیڈیل بنا لیا ہے، اور اسی کو اختیار کرنے کے نتیجے میں ہم آج ان حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاکستان کے پاس تمام وسائل اور قدرتی دولت موجود ہیں، پھر بھی ہم اتنے ناکارہ ہیں کہ جھیل سیف الملوک تک پہنچنے کا آٹھ میل کا راستہ بھی پختہ نہیں کر سکے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔ ہماری غلطی یہ تھی کہ ہم نے "لا الہ الا اللہ” کے نعرے کو فراموش کر دیا اور ہر چیز کے لیے مغرب کو آئیڈیل بنا لیا۔
انہوں نے کہا کہ قرآن میں سود نہ چھوڑنے پر اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا ذکر ہے۔ جب ہم اللہ سے جنگ کے لیے تیار ہیں تو کیسے راہ راست پر آ سکتے ہیں؟ کتنی مرتبہ سود کے خاتمے کے فیصلے ہوئے لیکن مغرب کے دباؤ کی وجہ سے ہم نے ان پر عمل نہیں کیا۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ قرآن میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کن اسباب کی وجہ سے ہم مایوسی میں مبتلا ہوئے۔ دین کے حوالے سے اس بارے میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان "لا الہ الا اللہ” کی بنیاد پر بنا تھا۔ میں نے پاکستان بنتے دیکھا ہے اور اس وقت عام پاکستانی کا جذبہ تھا کہ انگریز اور ہندو کی غلامی سے آزاد ہوں۔
مزید پڑھیں: انسانوں کی بدترین غلامی دیکھنی ہے تو اندرون سندھ چلے جائیں، عمران خان
افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک پاکستان کے بانی لوگ پاکستان کے ابتدائی سالوں میں گزر گئے، اور ملک کی باگ دوڑ ان لوگوں کے ہاتھ میں آ گئی جو محض سیاسی مقاصد کے لیے کام کرتے تھے، اسی وجہ سے ملک ایک دوسرے رخ پر چل پڑا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے راستے پر امن کارکن؛ "محاصرہ توڑنا چاہیے”
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سویڈش موسمیاتی تبدیلی کی کارکن گریٹا تھنبرگ اور 11 دیگر
جون
جنوبی کوریا کیساتھ اقتصادی شراکت داری پر بات چیت شروع، کورین صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا خاکہ پیش
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ
جنوری
سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
اپریل
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون
وحشیانہ انداز بن سلمان حکومت کا وطیرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے سرگرم ادارے نے آل سعود حکومت کی جانب
مارچ
اسرائیل زمینی حملے کے لیے اچھی پوزیشن میں نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: آج وال سٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
کیا دہشتگرد صیہونی آبادکاروں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں رہی؟
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین اور صیہونی حکومت کے درمیان بنیاد پرست آباد
جنوری