?️
سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعلان کیا ہے کہ چیف جسٹس کے قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، خواجہ آصف نے کہا کہ ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شر انگیز گفتگو کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اگر ایسی باتوں کو روکا نہ گیا تو ریاست کا نظام بگڑ سکتا ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر ملک میں خون خرابے کی کوشش کی جا رہی ہے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک سسٹم ہوتا ہے اور بے بنیاد الزامات برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ ریاست پوری طاقت سے ایسے فتووں کا جواب دے گی اور کسی گروہ کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس کو دھمکی دینا آئین سے کھلی بغاوت ہے۔
سزا و جزا کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہے اور کسی گروہ کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی کے قتل کے فتوے جاری کرے۔
مزید پڑھیں: اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، خود کش حملے اور فتوے بازی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان عناصر کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں ہر شہری کو تحفظ دینا ہے۔


مشہور خبریں۔
جولان میں مزید معاون فوجوں کی آمد
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے نیوز
دسمبر
سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ تقریباً طے پا گیا ہے: اسرائیلی میڈیا
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اس حوالے سے خبر دی ہے کہ
فروری
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
?️ 30 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی
اپریل
بلوچستان میں سیاسی بحران میں مزید شدت
?️ 14 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا
اکتوبر
2022 کے آخر تک اسرائیل کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا: صیہونی جنرل
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:ایک اعلیٰ صہیونی فوجی عہدہ دار نے لبنانی حزب اللہ کے
جون
پاکستان میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
?️ 3 مئی 2022(سچ خبریں)ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ
مئی
امریکہ کی چین کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدہ دار نے کہا ہے
اپریل
غزہ میں تابعین اسکول پر بمباری پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کے باشندوں کے
اگست