?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل قواعد کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ پہلے اڈیالہ جیل حکام سے معلومات حاصل کی جائیں، کیونکہ وہ زیادہ متعلقہ ہیں۔ جیل حکام سے پوچھا جائے کہ زمینی حقیقت کیا ہے اور کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کیا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ضروری سہولتیں مل رہی ہیں؟
اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران خان کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
جس پر جج نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
وکیل نے مزید بتایا کہ عمران خان نے شکایت کی ہے کہ ان کے پاس فریج کی سہولت نہیں ہے، جس کی وجہ سے کھانا خراب ہو جاتا ہے۔
اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں، میں اس طرح فریج تو نہیں لگوا سکتا۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کو جیل میں دستیاب اور غیر دستیاب سہولیات کی پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ طلب کی اور رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکلا کو دینے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔
25 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے 23 جولائی کو یہ درخواست دائر کی تھی۔
اس سے قبل، 12 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے متعلق دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی تھی۔
6 جولائی کو جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے صدر پاکستان آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔
خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں، انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور ان کی ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں اور اگر سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
روسی صدر پیوٹن جلد پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں
?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن
جون
الحیاہ: غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک عہدیدار نے ایک
اکتوبر
حماس کا غزہ کی پٹی میں نئے میزائل کا تجربہ
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے بتایا کہ حماس نے آج (بدھ) صبح تین
اکتوبر
سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار
?️ 5 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے
جنوری
این اے 15 مانسہرہ کا حتمی نتیجہ روک دیا گیا
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر (آراو
فروری
تل ابیب کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں فلسطینی عہدیدار کا انتباہ
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:احمد بحر نے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے
جون
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی