سچ خبریں: ملک کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر "عزم استحکام” کے عنوان سے ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس میں ارشد ندیم اور مینارِ پاکستان کی تصویر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کیے گئے اس ڈاک ٹکٹ میں ارشد ندیم کی تصویر شامل کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں واقعہ اور آپریشن عزم استحکام کے بارے میں بیرسٹر سیف کا بیان
اس کے ساتھ مینارِ پاکستان کی تصویر بھی ڈاک ٹکٹ پر شامل کی گئی ہے، جو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ہیرو کا ملک میں بےمثال استقبال