9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرِ آتش کرنےکے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

عمران خان کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے عدالت نے دلائل طلب کر لیے، جونیئر وکلا کی ٹیم نے استدعا کی کہ سینیئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

دریں اثنا عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار 

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:     فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ؛2 اہلکار زخمی

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں دو

یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں

حکومت کے مثبت اشارے پر سعودی اپوزیشن کا سرد استقبال

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: سعودی عرب کے داخلی سلامتی کے سربراہ عبدالعزیز الھریرینی نے متنازع

ہم ایرانی تیل کی مارکیٹ میں واپسی چاہتے ہیں: پیرس

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    اے ایف پی نے صدر کے دفتر کے حوالے

شمالی محاذ پر حزب اللہ کی عملداری

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: ایسے وقت میں جب تل ابیب تیسری عالمی جنگ شروع

عراقی صدر کا فلسطین کے بارے میں اہم بیان

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: عراق کے صدر نے اس ملک میں تعینات فلسطینی سفیر

سعودی عرب میں امن مذاکرات کی وجوہات

?️ 30 جولائی 2023امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلان کیا کہ سعودی عرب یوکرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے