?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر محمود کیانی نے کہا کہ انتہائی مایوسی کی بات ہے کہ جس سفر پر میں نے 27 برس مکمل کیے، حالیہ واقعات ہونے کی وجہ سے اب مجھے سیاست سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بات نہیں کر رہا لیکن میں سیاست سے دستبردار ہونے کی بات کر رہا ہوں کیونکہ میں اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا کہ کل پاکستان پر کوئی آنچ آئے تو میں بھی اس فہرست میں شامل ہوں۔
عامر کیانی نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ پاکستان کی بقا اس کے ادارے ہیں جن کو مزید بہتر ہونا چاہیے، جب بھی مشکل آئی ہے ان اداروں نے اپنی زندگیاں دی ہیں، کیا اس دور میں کوئی کم تنخواہ پر اپنی جان دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن یہ بدنصیبی ہے کہ کوئی بھی پارٹی اداروں کے ساتھ ایسا کرے، خلاف ورزی ملک کی سالمیت اور بقا پر حملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی جماعت ادارہ نہیں بن سکتی، ادارے بنائیں تو آپ کو ان کی قدر ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنیاد پر میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں سے قومی احتساب بیورو کی جانب سے رینجرز نے ان کو القادر ٹرسٹ کیس میں حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنان ملک کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور مشتعل افراد نے جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس لاہور، ریڈیو پاکستان سمیت دیگر سرکاری و نجی املاک اور قومی تنصیبات میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نذر آتش کردیا تھا جبکہ ایدھی ایمبولنس، پیپلز بس سروس سمیت پولیس اور رینجرز کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز
مئی
تل ابیب میٹرو سسٹم پر بڑا سائبر حملہ
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے آج پیر، 4 جولائی کو تل ابیب
جولائی
شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)
جنوری
یوکرین آخرکار امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ فنڈ کے قیام اور نایاب
مئی
آلاسکا میں ٹرمپ کا یوکرین کی سیاسی وراثت اور مستقبل پر بڑا داؤ
?️ 10 اگست 2025آلاسکا میں ٹرمپ کا یوکرین کی سیاسی وراثت اور مستقبل پر بڑا
اگست
متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز
?️ 2 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام
ستمبر
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیئے اہم پیغام جاری کردیا
?️ 1 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر
اکتوبر