?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے 9 مئی سے متعلق قرارداد کو سیاسی قرار دیتے ہوئے دلائل میں کہا کہ فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سویلین کی معاونت کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے، لیکن فوجی عدالتیں سویلین عدالتوں کی جگہ نہیں لے سکتیں، 9 مئی اور 10 مئی کو جو ہوا اس وقت آرٹیکل 245 کا اطلاق ہوا، فوج نے سویلین کی کسٹڈی مانگی تھی، پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کا نوٹی فکیشن نکالا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کابینہ کا کوئی فیصلہ تھا، عزیر بھنڈاری نے موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی کی قراردادیں اور کابینہ کا فیصلہ بھی موجود ہے، اس قرارداد میں 3 قوانین کے تحت ملٹری ٹرائل کی حمایت کی گئی ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آئین سازی کی پاور صرف پارلیمنٹ کو ہے، عزیر بھنڈاری نے موقف اپنایا کہ 9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے تو 5 ججز کے فیصلے کے خلاف بھی قرارداد پاس کی، عزیر بھنڈاری نےجواب دیا کہ ججز سے متعلق تو پارلیمنٹ بہت کچھ کہتی رہتی ہے، آئین میں سویلین کے کورٹ مارشل کی کوئی شق موجود نہیں، 245کے علاوہ فوج کے پاس سویلین کے لیے کوئی اختیار نہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر بھی عزیر بھنڈاری دلائل جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کو وزیر داخلہ کا انتباہ: قانون ہاتھ میں نہ لے
?️ 6 فروری 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو متنبہ کرتے
فروری
یو ایس ایڈ کی تحلیل کے بارے میں امریکی اہلکار کی وارننگ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: USAID کے ایک سینئر اہلکار نے ایک ای میل میں
مارچ
امارات اور سعودی عرب کی یمن کے جنوب میں جھڑپیں: عرب میڈیا
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں سعودی عرب اور یمن
مئی
فلسطینیوں کے ساتھ دو ریاستی حل کا کوئی امکان نہیں
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کے واقعات کے آغاز سے لے کر اب تک
دسمبر
کتوں کے ذریعہ غزہ کے شہداء کی لاشوں کی بے حرمتی اور عرب خاموش
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی شہداء کی لاشوں کوآوارہ کتے کھا رہے ہیں اور ٹکڑے
دسمبر
بائیڈن انتظامیہ کی خاموشی سے گوانتانامو جیل بند کرنے کی کوشش
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ
اگست
شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:وزیر اعظم
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ