?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر درجن بھر مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گاڑی احاطہ عدالت میں داخل ہو گئی، ان کے ہمراہ سیکیورٹی اسٹاف بھی ہے۔
سابق وزیر اعظم توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، اس دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
توشہ خانہ ایک محکمہ ہے، جو غیر ملکی حکام کی طرف سے پاکستانی سرکاری عہدیداروں کو دیے گئے تحائف اور دیگر قیمتی اشیا کو رکھنے کا ذمہ دار ہے اور یہ کابینہ ڈویژن کے کنٹرول میں ہے۔
ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اپنے پاس رکھے تحائف کی تفصیلات کو ’جان بوجھ کر چھپایا‘ ہے۔
عمران خان کو تحائف کو اپنے پاس رکھنے پر کئی قانونی مسائل کا سامنا ہے، گزشتہ برس اس کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا، گزشتہ مہینے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی۔
اس کے علاوہ عمران خان آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ضلعی عدالت میں توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت میں مبینہ فراڈ سے متعلق 6 جون کو درج کی گئی نئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے پیش ہوں گے۔
ان کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور خاتون جج دھمکی کیس سے متعلق 10 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش ہونے کی توقع ہے۔
قبل ازیں، رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔
عمران خان نے اپنے وکلا نعیم حیدر پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کے ذریعے جمع رجسٹرار جوڈیشل کمپلیکس کو لکھی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پیشی کے دوران ان کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سیشن کورٹ میں جاری کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث، توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے آئندہ ہفتے تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک رکھا ہے، اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی، ان کا کہنا تھا کہ عدالت اسٹے ختم کرکے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتی ہے، عدالت سے اسٹے ختم کرنے کی استدعا ہے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ میں نے ٹرائل کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 ہفتے تک کا وقت دیا گیا تھا ابھی تک ٹرائل کورٹ کی کاروائی رکی ہوئی ہے، ٹرائل کورٹ کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔
وکیل چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آئندہ جمعرات کو سماعت کر کے دلائل سن لیے جائیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے بتایا کہ یہ سابق چیف ایگزیکٹو کے خلاف کیس ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ صرف قانونی نکات پر دلائل دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ میں جاری کارروائی روکنے کے حکم میں 14 جون تک توسیع کردی۔
سابق وزیر اعظم نے توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کررکھا ہے
گزشتہ سماعت پر عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روک دیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی۔
وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 نئے مقدمات درج ہوگئے ہیں، وہ اسلام آباد کی عدالتوں میں 17 کیسز میں پیش ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری کے حوالے سے پراسیکیورٹر نے بھی ذمہ داری نہیں لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پراسیکیورٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے پیش نظر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف اسلام آباد پولیس اور ایف سی تعینات کردی گئی
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر عدالت پیش ہوئے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایک گھنٹے تک آرہے ہیں، چیرمین پی ٹی آئی لاہور سے اسلام آباد آ رہے ہیں۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایک اور کیس میں سلمان صفدر اس وقت کچہری میں مصروف ہیں۔
وکیل علی اعجاز بٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف آج 18 کیسز ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نے ہدایت دی کہ آپ لوگ اپنی منیجمنٹ کے حساب سے عدالت میں پیش ہو جائیں۔
اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے؟ جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ تحریری جواب جمع کروا دیا ہے، جو وصول بھی کرلیا گیا ہے۔
اے ٹی سی نے ذاتی حیثیت میں شاملِ تفتیش ہونے کے حوالے سے قانونی نکات پر معاونت طلب کرلی۔
بعد ازاں، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے سماعت میں وقفہ کردیا۔


مشہور خبریں۔
عراقی ہیکرز کے ہاتھوں صیہونی لگاتار سائبر حملوں کا شکار
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق سے مسلسل دو روز تک صیہونی حکومت کی ویب سائٹس
اپریل
روس کی جانب سے امریکی الزامات کی تردید
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں امریکہ میں روسی سفارت خانے نے امریکی فریق کے اسٹیٹ ڈوما
ستمبر
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون
عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کوئی آرمی چیف محب وطن ہے یا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ
?️ 5 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی
ستمبر
سونے کا غلام
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف
جون
یورپی اتحادیوں کا امریکہ کے وینزویلا حملے پر محتاط ردعمل
?️ 4 جنوری 2026 یورپی اتحادیوں کا امریکہ کے وینزویلا حملے پر محتاط ردعمل یورپی
جنوری
فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
یورپی یونین نے برطانیہ کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مارچ 2021برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی خلاف ورزی کا
مارچ