🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔
میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے اعظم سواتی سمیت مزید 7 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔
ان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میں سینیٹر اعظم سواتی، عبدالشکور شاد، فرخ خان، امیر علی شاہ جیلانی، معظم علی خان، سعید احمد، رکن بلوچستان نعمت اللہ زہری شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی رکنیت مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر16 جنوری کو معطل کی تھی۔یاد رہے اس سے قبل 24 جنوری 2022ء کو الیکشن کمیشن نے 16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی، رکن اسمبلی شہر یار مہر اور سید محمد راشد شاہ کی رکنیت بحال کر دی، سینیٹر کامران مائیکل ، سیف اللہ آبڑو، محسن عزیز اور ثانیہ نشتر کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔
چودھری عابد رضا، عصمت اللہ، لال چند، موسیٰ گیلانی اور خالد مقبول صدیقی کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی، الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کر رکھی تھی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے 271 اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے۔
میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق 271 اراکین میں 136 اراکین قومی اسمبلی، 21 سینیٹرز، 114 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی قانون سازوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے باعث رواں سال معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔ 35 اراکین قومی اسمبلی اور 3 سینیٹرز گزشتہ سال 16 جنوری کی آخری تاریخ تک ای سی پی کو اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے تھے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال رکنیت معطل ہونے والے اراکین کی تعداد زیادہ ہے۔
اسی دوران چونکہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ای سی پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پنجاب سے کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کو معطل نہیں کیا گیا۔ مالی گوشوارے ہر سال 31 دسمبر تک جمع کرائے جاتے ہیں اور الیکشن کمیشن نے تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ 30 جون 2022 تک کے تمام مالی گوشوارے 16 جنوری 2023 تک جمع کرائیں اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو ان اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
کل رات ایک منصوبے کے تحت عمرفاروق کو ٹی وی پر بٹھا کر ناٹک رچایا گیا
🗓️ 16 نومبر 2022جہلم: (سچ خبریں) وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
نومبر
صیہونی حکومت کے سربراہ کا استعفیٰ
🗓️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ یوسی امرنی نے آج
نومبر
ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کی برآمدات کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے نقصان کا خطرہ
🗓️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی
اپریل
گوگل میں نئے فیچرز شامل، اب سوتے ہوئے بھی دیکھے گا
🗓️ 18 مارچ 2021نیویارک (سچ خبریں)وقت کے ساتھ ساتھ گوگل نے خود کو بہت تبدیل
مارچ
مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی
🗓️ 16 مئی 2022(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما
مئی
صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے
جون
الیکشن کمیشن نے فضل الرحمان پر لگائی روک
🗓️ 4 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل
فروری
فلسطینیوں کی معاشی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: اقوام متحدہ
🗓️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی ایشیا اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی
اکتوبر