?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیر اعظم شہباز شریف کو حکام کی جانب سے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا بارہ کہو بائی پاس منصوبے سے شہریوں کوسہولت ملے گی یہ عوامی منصوبہ ہے۔بارہ کہو بائی پاس منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیرھ میں ماہ مکمل ہوتے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا نواز شریف دور میں جو منصوبے شروع ہوئے تھے کسی کو مکمل کرنے کا خیال ہی نہیں آیا۔ ابھی ہمارا عزم ہے کہ ہم عوام کے لیے سفری سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ گزشتہ حکومت کو عوام کی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبے تب مکمل ہوتے ہیں جب دل میں درد اور احساس ہو گا جبکہ بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے عوامی منصوبوں پر کام کرنے کے بجائے غلط بیانی کی۔ عمران نیازی دن رات غلط بیانی سے کام لیتے ہیں اور میں نے 40 سال بڑے بھائی کی قیادت میں حالات میں اتار چڑھاؤ دیکھا اور ہم نے 40 سال میں آمریت کا دور دیکھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران خان کو اللہ نے عزت دی اور عمران خان نے شوکت خانم اسپتال تعمیر کروایا، کس کو پتہ تھا یہ ایسے انسان نکلیں گے۔ عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں انہوں نے قوم کو تقسیم کیا اور لوگوں کو گمراہ اور پاکستانیوں کو بدنام کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں غلط بیانی کرنے والےعمران خان جیسے شخص کو کبھی نہیں دیکھا اور گزشتہ روز آڈیو لیکس سے عمران خان کا ارادہ ظاہر ہوا۔ ہماری اتحادی حکومت آئی تو عمران خان نے سب کو غدار کہہ دیا۔ دنیا نے دیکھ لیا ایک منتخب وزیر اعظم کس انداز میں کیا بات کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وقار کو داؤ پر لگایا اور زور لگایا کہ ہماری حکومت امپورٹڈ ہے جبکہ عمران خان نے اداروں کو تقسیم کرنے کی ایک بدترین سازش کی۔ بدقسمتی سے عمران خان نے ہمارے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔ گھناؤنی سازش اور اپوزیشن کو بدنام کرنے پر مجھے تکلیف ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد جاری، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 9 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے
مئی
مقدونیہ نے مزید چھ روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: جمہوریہ شمالی مقدونیہ کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو اعلان
اپریل
سیاسی مصروفیات کی وجہ سے مریم نواز کو فرصت دی ہے:نیب
?️ 16 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات
مارچ
طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے
ستمبر
کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
نومبر
اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکی عوام کا شدید احتجاج، امریکا کی جانب سے ہر طرح کی امداد بند کرنے کا مطالبہ
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف جہاں دنیا بھر میں
جون
امریکی ہتھیاروں کی منڈی
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے اعداد و
اکتوبر
بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا نشانہ بنایا
?️ 22 نومبر 2025 بھارت میں نیا بحران،مزدور یونین نے لیبر قوانین کو نتقید کا
نومبر