5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے دوران سماعت ریمارکس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ 5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی،وکیل فیصل صدیقی نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کیخلاف پانچ رکنی بنچ کا ایک نہیں تین فیصلے ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے فیصلے لکھے۔ تمام ججز کا ایک دوسرے کے فیصلے سے اتفاق تھا۔ججز کے فیصلے یکساں اور وجوہات مختلف ہوں تو تمام وجوہات فیصلے کا حصہ تصور ہوتی ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ججز نے اضافی نوٹ نہیں بلکہ فیصلے لکھے تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا۔

سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ عزیر بھنڈاری نے انٹراکورٹ اپیل کا دائرہ اختیار محدود ہونے کا موقف اپنایا۔ عزیر بھنڈاری کے مو¿قف سے اتفاق نہیں کرتا۔ عزیر بھنڈاری کا انحصار پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں جسٹس منصور شاہ کے نوٹ پر تھا۔جسٹس محمد علی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر فیصلے میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو 73 سے اپیلیں آجاتیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ اپیل کا دائرہ محدود کر دیا تو ہماری کئی اپیلیں بھی خارج ہو جائیں گی۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ نظرثانی فیصلہ دینے والا جب کہ انٹرا کورٹ اپیل لارجر بنچ سنتا ہے۔ لارجر بنچ مقدمہ پہلی بار سن رہا ہوتا اس لیے پہلے فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ فیصل صدیقی نے سپریم کورٹ کی آئینی بینچ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح دلائل دیتے رہے تو لگتا ہے آپ کو 3 ماہ تک سننا پڑے گا۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آئینی بینچ آرمی ایکٹ کی شقیں کالعدم قرار دیے بغیر بھی سویلین کا ٹرائل کالعدم کر سکتا ہے۔ سیکشن 94 کے تحت کمانڈنگ افسر کو ملزمان کی حوالگی کا صوابدیدی اختیار درست نہیں۔جسٹس نعیم نے وکیل سے سوال کیا کہ پہلے دن سے پوچھ رہا ہوں اے ٹی سی جج کا ملزم حوالے کرنے کا کوئی باضابطہ حکمنامہ ہے؟۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ حکم نامہ تو ہے لیکن اس میں وجوہات نہیں دی گئیں۔

مشہور خبریں۔

جنگ کی بحالی؛ ثالثوں کو تھپڑ اور نیتن یاہو کی طرف فرار

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان

اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ

پرویز الہٰی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

?️ 14 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الہٰی نے ضمنی

صیہونی حکومت غزہ میں مجاہدین کی قوت توڑنے میں ناکام، جنگی جرائم کی فائل دی ہیگ بھیجنے کا اعلان

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسماعیل ثوابتہ نے

سیکریٹریٹ نے پیپلز پارٹی کو دیا بڑا دھچکا

?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایوان بالا کے چیئرمین کے لیے

عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے

ٹرمپ ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا ڈیٹا سنبھالے گا

?️ 26 ستمبر 2025ٹرمپ  ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے، اوریکل امریکی صارفین کا

ٹرمپ کے مسلسل طبی معائنے اور وائٹ ہاؤس کی خاموشی کے پیچھے ابہام

?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے