?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا کسی کو نہیں روکا گیا، یہ خود جاکر پولیس کی وین میں بیٹھتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پرسوں کی ناکام کارروائی پر کچھ نہیں کہہ سکتی، عالیہ حمزہ نے ٹوئٹر پر خود صرف 15 لوگوں کی تاریخی ریلیاں دکھائیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارے درمیان فساد گروپ ہے، فساد گروپ ملک کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آتا، فساد گروپ نے اب 14 اگست کو احتجاج کرنے کی تاریخ دے دی ہے، 14 اگست کو گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یاتریوں کا یہاں نہ آنا ہمارے لیے بھی تکلیف کی بات ہے، بھارت نے اپنے ہتھکنڈوں میں کھیل کے ساتھ مذہب کو بھی نہیں بخشا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اداروں کو سیاست میں لانا اور طعنہ بازی کرنا بانی کی پرانی عادت ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ جو ملک کی بہتری کی بات کرے گا بانی کی اس سے دشمنی ہے، جو عوام کی بھلائی کیلئے کام کر رہا ہوگا بانی اس سے دشمنی کرے گا۔


مشہور خبریں۔
یورپ عرب ممالک میں نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: Kronen Zeitung اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نئے امریکی
اپریل
فلسطین کی آزادی قریب ہے
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عربی بولنے والے ایک کارکن نے ٹویٹر پر لکھا کہ رمضان
مارچ
وزیر اعظم نے ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ
جولائی
اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے کسی بڑی جنگ کی ضرورت نہیں
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ عزہ جنگ کے خاتمے اور اسرائیل
مئی
بائیڈن نے آج اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے دستبرداری کا اعلان کیا
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن منگل کو
نومبر
امریکہ اور اسرائیل سیاسی فریب سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے: ہنیہ
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج ایک
فروری
ٹرمپ کا ڈیپ فیک ویڈیوز کا استعمال؛ امریکہ میں گمراہ کن اطلاعاتی جنگ اور نسلی کشیدگی میں اضافہ
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیپ فیک
اکتوبر
ہم روس کے ساتھ مکمل تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: کشیدا
?️ 17 جنوری 2022سچ خبریں: جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida نے پیر کو پارلیمنٹ سے
جنوری