?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان تخت بادشاہی پر بیٹھنے کے لیے بے تاب
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 42 ویں سربراہی
دسمبر
ایف بی آر نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ڈیوٹی واپس لینے کی سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرادی
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے
اپریل
آدھے برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس سے مطمئن نہیں
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: کنزرویٹو پارٹی کے 57.4 فیصد ارکان نے انگلینڈ
ستمبر
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم سے معاہدہ پر
نومبر
Ngurah Rai International Airport To Close For 24 Hours For Nyepi
?️ 5 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے
اکتوبر
احمد فرہاد بازیابی کیس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست نمٹانے کی استدعا مسترد
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی
مئی
بحران کا شکار فوج؛صیہونی فوج کے خلاف ربیوں کی بغاوت اور فوجی طاقت کا خاتمہ
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج پر انتہا پسند جماعتوں اور صہیونی ربیوں کا کنٹرول
دسمبر