?️
پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر پولیس حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کئی برسوں سے لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا اور 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کی، عدالت نے بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
سماعت کے دوران عدالت نے کئی برسوں سے لاپتہ 14 بچوں کی فوری بازیابی کا حکم دیا، جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی کارکردگی غیر موثر نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ بچوں کو اگر کسی منظم گروہ نے اغوا کیا ہے تو فوری کارروائی کی جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی ندا کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ؟
ایڈیشنل آئی جی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ندا کے اغواء میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے بچی کے اغوا میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ دیگر بچوں کو بازیاب کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ ایڈیشنل آئی جی سی آئی اے نے جواب دیا کہ 36 بچے لاپتہ تھے زیادہ تر بازیاب کر لیے ہیں، 14 بچے اب بھی باقی ہیں، جبکہ دو مزید بچوں کا سراغ لگا لیا گیا ہے، ان کے ڈی این اے کرانے ہیں۔
عدالت میں ایک خاتون نے کہا کہ میرا بچہ 3 سال سے لاپتہ ہے، پولیس کچھ نہیں کر رہی، جسٹس نعمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم آپ کو سننے کے لیے بیٹھے ہیں، آپ کو سنیں گے۔
جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے پولیس اور دیگر اداروں کو فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی اہلکار نے اعلان کیا کہ ملک کے کچھ
اکتوبر
توہین عدالت کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران پر فرد جرم عائد
?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر
ستمبر
ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سینئر سیاستدانوں کا مطالبہ
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکی
جون
میں پاکستان میں آکسفورڈ یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں : عمران خان
?️ 19 مارچ 2021مالاکنڈ (سچ خبریں )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا خواب
مارچ
فواد چوہدری نے عید کا اعلان کر دیا
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےہمیشہ
مئی
جولان کی پہاڑیاں اسرائیل کی سلامتی کے لئے اہم ہیں:امریکہ
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ موجودہ صورتحال میں
فروری
نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر شہید
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:عراقی صوبے صلاح الدین میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے
اگست
یمنی تحریک انصار اللہ: صیہونی حکومت کے لیے حقیقی حیرتیں آنے والی ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
ستمبر