?️
کراچی {سچ خبریں} کورونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے پاکستان سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکیسن لگوانے کی مہم کا آغاز ہوگا۔
اتوار کو وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بدھ 10 مارچ سے سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسینیشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔‘
انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کے متعلق کہا کہ ویکسین عمر کے اعتبار سے ’ریورس آرڈر‘ میں لگوائی جائی گی، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے اندراج کیا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سے کل آگاہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’وفاقی حکومت کی جانب سے سینیئر سیٹیزن اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس حوالے سے انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔‘
زعیم ضیا کے مطابق ’60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین سائینو فارم لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان میں 3 فروری کو ابتدائی طور پر ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کی افراد کی رجسٹریشن کا عمل 15 فروری سے جاری ہے۔

ویکسین کے لیے رجسٹریشن کیسے کروائیں؟
پاکستان میں وفاقی حکومت نے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ویکسین فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ 3 فروری کو ہیلتھ کیئر ورکرز سے شروع کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگوائی جائے گی۔
ویکسین کی رجسٹریشن کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجنا ہوگا جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کا جوابی میسج موصول ہوگا۔
رجسٹریشن کے لیے ناردا نے ایک خصوصی سافٹ وئیر بھی بنایا ہے جسے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) کہا جاتا ہے۔
اپنے کمپیوٹر یا موبائیل پر شہری اس پتے https://nims.nadra.gov.pk/nims/ پر جا کر کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
ایس ایم ایس کرنے یا این آئی ایم ایس کے ذریعے رجسٹر ہونے کے بعد آپ کے شناختی کارڈ پر درج موجودہ پتے کے مطابق آپ کو قریبی ویکسین سنٹر کا پتہ ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو گا۔

اس کے بعد آپ کو انتظار کرنا ہو گا اور جوں ہی ویکسین آپ کے درج کردہ سینٹر میں دستیاب ہو جائے گی تو آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ویکیسن لگانے کی تاریخ اور وقت بتایا جائے گا۔ سینٹر پر ساتھ لانے کے لیے ایک پن کوڈ بھی بھیجا جائے گا جو ساتھ لانا ضروری ہو گا۔
میسج موصول ہونے کے بعد اگر کسی وجہ سے آپ سنٹر تبدیل کروانا چاہیں تو سات دن کے اندر ہیلتھ کیئر یونٹ ایک دفعہ تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو 1166 پر کال کرنا ہو گی یا این آئی ایم ایس سسٹم پر جا کر اپنا سنٹر تبدیل کروانا ہو گا۔
ویکسین سینٹرز پر شہریوں کی سہولت کے لیے معلوماتی کاؤنٹرز بنائیں گئے ہیں جہاں آنے والے تمام افراد کے نام، عمر اور درجہ حرارت کا اندراج کیا جائے گا۔
شناخت کی تصدیق کے بعد شہریوں کو تربیت یافتہ عملے کی جانب سے ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگنے کے بعد کم از کم 30 منٹ تک ویکسین سنٹر میں ہی رکھا جاتا ہے تاکہ مانیٹر کیا جا سکے کہ ویکیسن کے کوئی سائیڈ افیکٹس تو ظاہر نہیں ہو رہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
برکس گروپ پر ٹرمپ کے جنون کی وجہ کیا ہے؟
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: برکس کا کثیرالجہتی پر زور اور ایک کثیرالجہتی نظم کی
جولائی
ملتان کا ایک ائیرپورٹ بین الاقوامی ائیر پورٹ بن گیا
?️ 21 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں)پاکستان کا ایک اور ائیرپورٹ بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ
جولائی
سائفر کیس : دو سے تین روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی
اکتوبر
"ڈروز”؛ ایک پراسرار ہزار سالہ شناخت کے ساتھ ایک مذہبی اقلیت
?️ 6 اگست 2025سچ خبریں: 1956 سے، ڈروز کے مردوں کو اپنے روحانی پیشوا کی
اگست
غزہ میں 20 لاکھ فلسطینیوں کا بھوکا رہنا جائز اور اخلاقی ہے: صیہونی وزیر
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ کے وزیر بیٹسلیل اسموٹریچ نے نسل
اگست
حزب اللہ کا امریکہ پر بہت بڑا الزام
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے ایک رکن نے
اپریل
پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 16 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی
کیا اسرائیلی حکومت ترکی پر بھی حملہ کرے گی؟
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: انقرہ کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے صیہونی حکومت
جون