ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری

?️

کراچی (سچ خبریں)  پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم یہ فیصلہ کرے گی کہ عدم اعتماد کب ہوگا، کہاں ہوگا، اب ہم ساتھ ملکر حملہ بھی کریں گے اور ساتھ ملکر کامیاب بھی ہوں گے، میرے پاس نہ بندوق ہے کہ نہ گولی، نہ کوئی ادارہ میرے ساتھ ہے، عوام اور پارلیمان واحد طاقت ہے جس کے بل بوتے پر ہم ہر مقابلہ کریں گے۔

لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم تمام فیصلے باہمی اتفاق کے ساتھ کر رہی ہے، مہنگائی کے سونامی سے عوام کو نجات دلانا ہماری ترجیحات میں سے ہے، ہم نے سڑکوں پر بھی سیاست کرنا ہے لیکن ہم ایوانوں کو خالی نہیں چھوڑ سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نام نہاد اعتماد کے ووٹ پر تین باتیں کہنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ان کے خوف کی علامت تھا، اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، یوں ہی تھا کہ جیسے ایک اکیلا گھوڑا ریس میں دوڑے اور صدر پاکستان نے بھی تسلیم کیا کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اندر کے خوف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن میں اپنی جیت ثابت کردی، ہم نے ثابت کر دیا کہ عوام اور پارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوب کے 10 بڑے چینلز میں پاکستانی کتنے ہیں؟

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی مفت اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب

شام کی 6 ہزار ہیکٹر اراضی پر صیہونی قبضہ 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے شام کے صوبہ قنیطرہ میں 6 ہزار

وزیراعظم کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں اظہار خیال

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ

ایس اوپیز پر عمل نہ کیاگیا تو وباء تیزی سے پھیل سکتی ہے: وزیراعلی سندھ

?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کورونا کیسز بڑھنے پر

غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ

صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کی معلومات ہیک

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:صہیونی یونیورسٹی ٹیکنیون کے ترجمان نے آج اعلان کیا کہ اس

غزہ میں بچوں کے خلاف جنگ کے بارے میں یونیسف کا کیا کہنا ہے؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف کے ترجمان نے

اسرائیلی فوج میں ریزرو افسروں کی سمت اور بحران

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر جنرل ٹومر بار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے