?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وزیر اعظم سے گلہ مناسب نہیں، بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نہیں چاہتے کہ ان کے استعفے قبول ہو جو کہتے ہیں کہ اس پیسے نہیں دیے وہ الیکشن کمیشن جائیں۔
اگر طلبی کے باوجود ارکان نہ آئیںں تو ان کے استعفے قبول کر لیے جائیں۔مستعفی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا تنویر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیراعظم شہباز شریف سے گلہ درست نہیں ہے۔ بلدیاتی نظام وزیراعظم کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ایم کیو ایم سپریم کورٹ جائے ۔جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو 2015 میں سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے بہتر قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں دو افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔اجلاس کو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں دو روز قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ میں ہی ہونے والے 2015 ک بلدیاتی انتخابات سے بہتر تھا۔
شرکاء اجلاس کو اس کی وضاحت دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 26 جون کو سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے 14 اضلاع میں 9023 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، 10 اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے اور ان پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 2015 کے سندھ بلدیاتی الیکشن میں بدقسمتی سے 15 اموات اور24 افراد زخمی ہوئے تھے، اس لحاظ سے یہ الیکشن گزشتہ الیکشن سے بہتر تھے، حالیہ الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے ذمے داروں کے خلاف 25 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی ، برطانوی اور قطری حکام کی سوڈان کے بارے میں مشاورت
?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار
اپریل
وزیر اعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار
?️ 5 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل
ستمبر
کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو کا اسرائیل کے خلاف سخت موقف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ
جولائی
خارجہ پالیسی میں ٹرمپ اور بے نتیجہ کوششیں
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے پہلے سات مہینوں
ستمبر
فلسطین کے لیے ہماری کی حمایت کمزور نہیں ہوگی:ترک صدر
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے دعویٰ کیا کہ انقرہ کے تل ابیب
اگست
پشینیان کو امن قائم کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: باکو
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز باکو
جون
غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے امریکی سینیٹر برایان
جولائی
پاکستانی خلاباز پہلی بار خلا میں جانے کو تیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: دبئی میں مقیم پاکستانی ایڈونچرر نمیرہ سلیم اپنے خوابوں کو
ستمبر