?️
اسلام آباد{سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک دئے تھے اور انکے بعد وہاں دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس فیصلہ کو حکوم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہوئے کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم کے کامیاب نوجوان پروگرام کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ ‘ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران نے اپنی رپورٹ میں کہیں یہ ذکر نہیں کیا کہ حلقہ این اے-75 میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں لیکن صرف 20 سے 23 پولنگ اسٹیشنز کا ذکر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر 20 متنازع پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ سنائے گا حکومت اسے قبول کرے گی۔
تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کے فیصلے کے بعد انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ اگر این اے-75 کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب ہوا تو یہ ڈسکہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
دوسری جانب ایک اور دلچسپ بات یہ تھی کہ رائج طریقہ کار کے برعکس حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی اور نہ ہی وزیر اطلاعات نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔
البتہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک ٹوئٹ میں صرف اتنا کہا کہ ‘کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ الیکشن بھی بات چیت ہوئی’۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوسی برائے سیاسی امور شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے آزادانہ کام کررہے ہیں۔
ان سے جب سوال کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن کے دھاندلی کے الزام کو تسلیم کرنے کے بعد کیا پی ٹی آئی کا آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کا پورا بیانیہ ڈھے نہیں گیا جس کے لیے پارٹی نے 2014 میں اسلام آباد میں 124 دن کا دھرنا دیا تھا۔
اس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ گاؤں اور ٹاؤن تحصیل کی سطح پر کچھ بے ضابطگیاں ہوسکتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی غلط کاموں میں شامل تھی۔
ڈسکہ ضمنی انتخاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 پر 20 فروری کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس کے موقع پر سخت کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے اور ایک واقعے میں 2 نوجوان بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مذکورہ ضمنی انتخاب کا نتیجہ روک دیا تھا اور اس سلسلے میں جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ کے نتائج غیرضروری تاخیر سے موصول ہوئے اور اس دوران متعدد مرتبہ پریزائڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش بھی کی گئی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔
اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 75 نے آگاہ کیا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ہے، لہٰذا مکمل انکوائری کے بغیر حلقے کا غیرحتمی نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے دھاندلی کے الزامات عائد کر کے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا جب کہ پی ٹی آئی صرف متنازع ٹھہرائے جانے والے 20 سے 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی خواہشمند تھی۔
تاہم گزشتہ روز 25 فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے این اے-75 ڈسکہ میں 20 فروری کو ہونے والا ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بناتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 218(3) اور الیکشن ایکٹ 9(1) میں دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے این اے 75 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے این اے 75 میں 18 مارچ کو دوبارہ ضمنی انتخاب کروانے کا بھی حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کا بھرم کیسے ختم کیا؟
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اخبار الاخبار کے مدیر نے دشمن کے مقابلے میں ایرانی
جون
امریکہ کی ایران کے ہاتھوں دوسرے آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں گزشتہ ہفتے دوسرے آئل ٹینکر
مئی
نیٹن یاہو اور ٹرمپ کے باوجود مقدمہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
اکتوبر
پاکستان سے بیرونِ ملک منشیات بھیجنے کا انکشاف
?️ 7 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور
اپریل
پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
پی ٹی آئی کی امریکی قرارداد کی قانون سازی کے لیے کوشش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو
جولائی
190ملین پاﺅنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجو ع کرلیا
?️ 11 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی
اپریل
برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز
اکتوبر